ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کووڈ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھارت جوڑو یاترا معطل ہوسکتی ہے

مرکزی وزیر صحت نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں کووڈ قواعد پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کووڈ قواعد کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں یاترا کو معطل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Covid Guidelines in Bharat Jodo Yatra

کووڈ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھارت جوڑو یاترا معطل ہوسکتی ہے

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 11:56 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے اور ماسک و سینیٹائزر کے استعمال پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر صحت نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں کووڈ قواعد پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کووڈ قواعد کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں یاترا کو معطل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے یہ خط کانگریس رہنما راہل گاندھی اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو لکھا ہے، جس میں لکھا ہے کہ راجستھان کے رکن پارلیمان پی پی چودھری، نہال چند اور دیوجی پٹیل نے ایک خط کے ذریعہ بھارت جوڑو یاترا سے کووڈ کی وبا کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے راجستھان اور ملک کو کووڈ سے بچانے کے تناظر میں دو چیزوں کی درخواست کی ہے۔ COVID guidelines be strictly followed during Bharat Jodo Yatra

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا نے چھ اضلاع میں 485 کلومیٹر کا سفر طئے کیا

راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا میں کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کیا جانا چاہیے، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا جانا چاہیے اور صرف ویکسین شدہ لوگوں کو ہی اس یاترا میں حصہ لینا چاہیے۔ لوگوں کو یاترا میں شامل ہونے سے پہلے اور بعد میں الگ تھلگ رہنا چاہیے۔ اگر مندرجہ بالا کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہے، تو صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ملک کو بچانے کے لیے ملک کے مفاد میں بھارت جوڑو یاترا کو ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ لیکن کانگریس نے اس مشورہ کو سیاسی قرار دیا ہے اور بی جے پی سے سوالات پوچھے ہیں۔ کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ میں بی جے پی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا پی ایم مودی نے گجرات انتخابات میں کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کیا؟" میرے خیال میں منسکھ منڈاویہ کو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پسند نہیں ہے لیکن لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اور اس سے جڑ رہے ہیں۔ منڈاویہ کو لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.