ETV Bharat / bharat

Sisodia and Jain Resign from Delhi Cabinet منیش سسودیا اور ستیندر جین نے وزارت کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا - منیش سسودیا اور ستیندر جین

منیش سسودیا اور ستیندر جین وزراء کے عہدے سے استعفی دت دیا۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ان کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2023, 6:33 PM IST

دہلی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور جیل میں بند دہلی کے وزیر ستیندر جین نے دہلی حکومت میں وزرا کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دونوں وزراء کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ دونوں وزراء ان دنوں تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے ان وزراء کے استعفیٰ کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس دوران دہلی حکومت میں یہ بڑا ردوبدل ہوا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں بچوں کے والدین اس فیصلے سے غمزدہ ہیں۔

دراصل سی بی آئی نے 26 فروری کو سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں مجرمانہ سازش، انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7 اور شواہد کو تباہ کرنے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے انہیں تین بار نوٹس دیا تھا اور پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر بلایا تھا۔ اس کے علاوہ 17 اگست 2022 کو سسودیا کے گھر، دفتر اور گاؤں میں چھاپہ مار کر دستاویزات اور شواہد اکٹھے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شراب گھوٹالے میں گرفتار نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔ سپرویم کورٹ ان کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے لیے کہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے فوراً بعد عام آدمی پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ سماعت بدھ کو ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ 'بجلی کا بل آدھا کرنے پانی کے بل معاف کرنے' کے وعدے کے ساتھ دہلی میں اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی نے جب ایجنڈے میں تعلیم کو سرفہرست رکھا۔ دوسرے نمبر پر صحت۔ کیجریوال حکومت نے پچھلی حکومتوں کے مقابلے تعلیم کے لیے تقریباً دوگنا بجٹ رکھا۔ اس حکومت نے ہر سال دہلی کے کل بجٹ کا 24 سے 25 فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا تھا۔ اس کے استعمال کا خاکہ دہلی کے وزیر تعلیم ہوتے ہوئے منیش سسودیا نے تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: No Relief to Sisodia سپریم کورٹ سے سسودیا کو راحت نہیں ملی، عآپ نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا

Last Updated : Feb 28, 2023, 6:33 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.