ETV Bharat / bharat

Manipur Incident: منی پورواقعہ پر وزیراعظم، چیف جسٹس اور بالی ووڈ اداکاروں کا ردعمل - منی پور واقعہ پر چیف جسٹس چندرچوڑ کا ردعمل

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ سے متعلق ویڈیو پر وزیراعظم نریندرمودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، منی پور کے وزیراعلی کے علاوہ بالی ووڈ کے بڑے ستاروں نے بھی غصہ غم اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

منی پورواقعہ پر وزیراعظم سپریم کورٹ سمیت اہم شخصیات کا ردعمل

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 1:20 PM IST

نئی دہلی: مانسون اجلاس کے موقعے پر وزیر اعظم مودی نے منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ سے متعلق ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "میں ملک کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی قصوروار کو نہیں بخشا جائے گا۔ قانون پوری طاقت کے ساتھ اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ جو ہوا، اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔"منی پور کا واقعہ سن کر میرا دل غصے اور درد سے بھر گیا ہے۔ خواتین کے ساتھ ہونے والے یہ شرمناک واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ میں تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام بالخصوص خواتین کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے حکومت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ سی جے آئی نے اس واقعہ کو 'انتہائی پریشان کن' اور 'بالکل ناقابل قبول' قرار دیا۔ ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ فرقہ وارانہ تصادم کے میدان میں خواتین کو نشانہ بنانا قطعی ناقابل قبول ہے۔ یہ آئین کا سب سے بڑا غلط استعمال ہے۔ سپریم کورٹ نے منی پور ویڈیو کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ مرکز اور ریاست اس معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں ہمیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کی سماعت 28 جولائی کو کریں گے۔ سی جے آئی نے کہا کہ اگر حکومت کارروائی نہیں کرتی ہے، تو ہم کریں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت حقیقت میں آگے آئے اور ایکشن لے۔ آئینی جمہوریت میں یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ برین سنگھ نے کہا کہ ان کی حکومت ویڈیو میں ملوث مجرموں کے لیے سزائے موت کی سزا دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے کیوں کہ خواتین کے ساتھ ان کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ وہ معافی کے قابل نہیں ہیں۔ جس نے منی پور حکومت کے خلاف عوام میں غم و غصہ اور پولیس کی بے عملی کو جنم دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے آج صبح ایک وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا جس میں منی پور میں سڑک پر دو خواتین کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کھلاڑی اکشے کمار کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا، رینوکا سہانے نے بھی اعتراض کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Shaken, disgusted to see the video of violence against women in Manipur. I hope the culprits get such a harsh punishment that no one ever thinks of doing a horrifying thing like this again.

    — Akshay Kumar (@akshaykumar) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اکشے نے ٹوئٹر پر لکھا، 'میں منی پور میں خواتین کے خلاف تشدد کی ویڈیو دیکھ کر حیران اور مایوس ہوں۔ مجھے امید ہے کہ مجرموں کو ایسی سخت سزا دی جائے گی کہ کوئی دوبارہ ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کا سوچے گا بھی نہیں۔ منی پور میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر دو خواتین کو سڑک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اکشے کمار کے علاوہ ریچا چڈھا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'شرمناک! ہولناک! ظلم!' ساتھ ہی رینکا سہانے نے بھی ٹویٹر پر آکر ٹویٹ کیا، کیا منی پور میں مظالم کو روکنے والا کوئی نہیں ہے؟ اگر ان دونوں خواتین کی اس پریشان کن ویڈیو سے آپ کی دل نہیں دہلا تو کیا خود کو انسان یا ہندوستانی کہنا درست ہے!'

منی پور سے وائرل ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ارمیلا ماتونڈکر نے بھی ٹوئٹر پر لکھا، میں منی پور کی ویڈیو سے حیران اور خوفزدہ ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ مئی میں ہوا اور اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ شرم آنی چاہیے ان لوگوں پر جو اقتدار کے نشے میں اونچے گھوڑوں پر بیٹھے ہیں، میڈیا میں بیٹھے مسخرے ان کو چاٹ رہے ہیں، وہ مشہور شخصیات جو خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں: Parliament Monsoon Session مانسون سیشن کے آغاز سے ہی زبردست ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

ویڈیو پر پہلے سرکاری ردعمل میں، پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کے میگھ چندر سنگھ نے ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے، '4 مئی 2023 کو نامعلوم شرپسندوں کے ذریعہ دو خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو کے سلسلے میں، نانگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن (تھوبل) میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف اغوا، اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور ریاستی پولیس مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔حملے کے واقعہ پر تاخیر سے کارروائی کو لے کر لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ 'منی پور وائلنس' جیسے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.