ETV Bharat / bharat

Manipur Assembly Election: منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار پر قابض - منی پور اسمبلی الیکشن

منی پور اسمبلی الیکشن Manipur Assembly Election میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت بنانے کے لیے درکار نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت سازی کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔ BJP Set to Form Government in Manipur

این بیرین سنگھ
این بیرین سنگھ
author img

By

Published : Mar 10, 2022, 10:00 PM IST

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا جن میں اتر پردیش، گوا۔ اترا کھنڈ اور منی پور میں بی جے پی نے اپنا اقتدار برقرار رکھا ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے 92 سیٹوں پر یکطرفہ جیت درج کر کے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کر دیا۔

اس دوران منی پور کے انتخابی نتائج کی تصویر تقریباً واضح ہے اور اب تک 58 سیٹوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس میں سے 31 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جبکہ کانگریس کو محض 5 سیٹوں پت اکتفا کرنا پڑا۔

اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے عوام سمیت وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ نے بی جے پی کی جیت کے بعد کہا کہ 'میں منی پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ اس الیکشن میں رہنمائی کرنے کے لیے ہمارے قومی رہنماؤں نریندر مودی، امت شاہ اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کا بھی شکریہ گزار ہوں۔

این بیرین سنگھ نے کہا کہ 'ہم ان کی رہنمائی میں ہی منی پور میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.