ETV Bharat / bharat

Tripura CM Oath Ceremony: مانک ساہا نے نئے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا

author img

By

Published : May 15, 2022, 9:49 AM IST

Updated : May 15, 2022, 12:16 PM IST

تریپورہ بی جے پی کے سربراہ مانک ساہا نے اگرتلہ کے راج بھون میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا، گزشتہ روز بی جے پی رہنما بپلب کمار دیب نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ Manik Saha To Take Oath As Tripura Cm Today

تریپورہ میں آج نئے وزیراعلی کی حلف برداری تقریب منعقد ہوگی

اگرتلہ: بی جے پی رہنما بپلب کمار دیب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد آج تریپورہ بی جے پی کے سربراہ مانک ساہا نے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اگرتلہ میں واقع راج بھون میں آج مانک وزیر اعلیٰ کے طور پر ریاست کا چارج سنبھال لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حلف برداری کی تقریب 11.30 بجے منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی کے رہنما موجود رہے۔ ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب ہونے والے مانک بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ تریپورہ بی جے پی کے سربراہ بھی ہیں، جہاں اگلے سال مارچ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ Manik Saha to take oath as Chief Minister of Tripura today

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایسے میں شمال مشرقی ریاست میں جہاں ترنمول کانگریس اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سخت مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، پارٹی کو ڈینٹل سرجری کے پروفیسر مانک سے بہت امیدیں ہیں۔ پارٹی نے انہیں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سونپا ہے تاکہ وہ پارٹی کو مضبوط کریں، تاکہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے۔

بتا دیں کہ کانگریس چھوڑ کر مانک سال 2016 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ سال 2020 میں انہیں پارٹی سربراہ بنایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس سال مارچ میں انہیں راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا۔ تاہم اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ دیب نے عجلت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے دل سے ریاست کے عوام کی خدمت کی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ دیب نے ریاست میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ سی پی آئی کا گڑھ مانے جانے والے تریپورہ میں سال 2018 میں بی جے پی کی جیت میں ان کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔

Last Updated : May 15, 2022, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.