ETV Bharat / bharat

Manhole at Bus stand tral ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک گڑھے سے عوام پریشان

لوگوں نے بتایا کہ یہ گڑھا پورے علاقے کے لیے مصیبت بنا ہوا ہے کیونکہ روزانہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں، بعض اوقات گاڑیاں بھی اس گڑھا میں پھنس جاتی ہیں۔ Manhole at Bus stand tral

ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک گڈھے سے عوام پریشان

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 12:24 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک سڑک پر خطرناک گڑھا ہے جس کے سبب راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور رات کے اندھیرے میں کسی بڑے حادثے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ترال میونسپلٹی سمیت متعلقہ ادارے اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگرچہ ترال میں کئی اہم سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنانے کے لیے گزشتہ دو برسوں کے دوران بہت اچھا کام کیا گیا ہے، جسکی عوامی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے تاہم بس اسٹینڈ ترال جو کہ علاقے کی شان کہلاتا ہے میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہے اور سڑک کے نزدیک گڈھا کو کھلا چھوڑنے سے سرکاری دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔Manhole at Bus stand tral becomes a threat to Public

ترال بس اسٹینڈ کے نزدیک گڈھے سے عوام پریشان

مزید پڑھیں:۔ مئو: سڑک میں گڑھا یا گڑھے میں سڑک، سمجھنا مشکل

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ گڈھا پورے علاقے کے لیے مصیبت بنا ہوا ہے کیونکہ روزانہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں اور بعض اوقات مقامی شہریوں کے علاوہ گاڑیاں بھی اس گڈھا سے ٹکرا جاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے کے ہوتے ہوتے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا لیکن زمینی سطح پر موجود مشکلات کو دور کرنے کے لئے سرکاری آفسران کے پاس فرصت نہیں ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس گڈھا کو اچھی طرح بند کیا جائے تاکہ عام شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.