ETV Bharat / bharat

Wrestlers Protest خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک شرمناک، راہل گاندھی - راہل گاندھی

راہل گاندھی نے خواتین پہلوانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کی بیٹیوں کو اذیت دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 4, 2023, 1:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہی خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بیٹیوں پر ہو رہے ظلم کو روکا جائے اور ان کی بات سنی جانی چاہیے۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ 'بیٹی بچاؤ' بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی منافقت ہے۔ کھلاڑیوں کے آنسوؤں سے بہت تکلیف ہوتی ہے اس لیے ان پر ہونے والے مظالم بند کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ملک کے کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک انتہائی شرمناک ہے۔ 'بیٹی بچاؤ' صرف ایک منافقت ہے۔ درحقیقت بی جے پی ہندوستان کی بیٹیوں کو اذیت دینے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔'دوسری جانب پرینکا گاندھی نے کہا 'ان خاتون کھلاڑیوں کے آنسو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ملک اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی بات سنی جانی چاہیے اور انہیں انصاف فراہم کیا جانا چاہئے۔' کانگریس کے مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعظم، آپ کو جنتر منتر پر ان پہلوانوں سے ملنے میں صرف 15 منٹ لگیں گے۔ کچھ حساسیت دکھائیں۔ برائے مہربانی دنیا کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ حکومت ہند نے ملک کی بیٹیوں کو دھوکہ دیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest کیمرے کے سامنے رو پڑیں ونیش پھوگاٹ، کہا اگر ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو مارڈالیں۔۔۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.