گورکھپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنے 62 سالہ باپ کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے اتوار کو اسکی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد 30 سالہ ملزم نے مبینہ طور پر مقتول کی لاش کو ایک سوٹ کیس میں بھرنے کے لیے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور لاش کو ٹھکانے لگا دیا۔ یہ واقعہ سنیچر کی دیر رات تیواری پور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت سورج کنڈ کالونی میں پیش آیا۔ ملزم کے بھائی پرشانت گپتا نے اس واقعہ کی پولیس میں شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے معاملہ کا جائزہ لے کر اتوار کو مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول کی شناخت ملزم کے والد مرلیدھر گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ایس پی (شہر) کرشنا کمار بشنوئی نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت سنتوش کمار گپتا عرف پرنس کے نام سے کی گئی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس پی نے بتایا کہ خاندان میں جاری جائیداد کے تنازعہ کے سبب یہ قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے گھر میں مقتول شخص کو اکیلا پا کر اس پر ہتھوڑے سے حملہ کیا جس سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا، پھر بھائی کے کمرے سے سوٹ کیس لایا اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں رکھ کر گھر کے پیچھے والی گلی میں چھپا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے بھائی کی اطلاع پر پولیس نے لاش کے اعضاء برآمد کیے اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Son Kills Father in Golconda Hyderabad: حیدرآباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات