ETV Bharat / bharat

Doctor Injected Anti Rabies Injection: ڈاکٹر نے کوونا ویکسین کے بجائے اینٹی ریبیز انجیکشن لگا دیا

لکھیم پور کھیری میں ایک نوجوان کووڈ 19 ویکسین لینے کی غرض سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچا جہاں ملازم نے اسے کورونا ویکسین کے بجائے اینٹی ریبیز انجکشن لگا دیا۔ Doctor Injected Anti Rabies Injection In Lakhimpur

ڈاکٹر نے کوونا ویکسین کے بجائے اینٹی ریبیز انجیکشن لگا دیا

author img

By

Published : May 2, 2022, 2:05 PM IST

لکھیم پور: ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے گئے ایک نوجوان کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے عملے نے اینٹی ریبیز انجکشن لگا دیا۔ یہ معاملہ لکھیم پور کھیری کے پھول بیہڑ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے متعلق ہے۔ ضلع کے سی ایم او ڈاکٹر شیلیندر بھٹناگر نے پورے معاملے کی جانچ ایڈیشنل سی ایم او کو سونپ دی ہے۔ Doctor Injected Anti Rabies Injection In Lakhimpur

پھول بیہڑ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں شیوم جیسوال کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لینے گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہاں محکمۂ صحت کے ملازم نے اینٹی ریبیز (کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا انجیکشن) انجیکشن لگا دیا۔ نوجوان نے معاملے کی شکایت سی ایم او سے کی۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ویکسین لگوانے سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوگا۔ شیوم کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ ریبیز کے خلاف ان کے لیے ایک احتیاطی خوراک کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ سینٹر میں جہاں اینٹی ریبیز انجیکشن لگائے جا رہے تھے، اسی قطار میں وہ نوجوان بھی کھڑا تھا، انجیکشن لگانے والے ملازم نے اسے بھی اینٹی ریبیز کا انجیکشن لگا دیا۔ سی ایچ سی سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اینٹی ریبیز انجیکشن سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ دوسری طرف لکھیم پور کھیری کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شیلیندر بھٹناگر نے کہا کہ انہوں نے نوڈل آفیسر ڈاکٹر وی پی پنت کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوراک "ریبیز کے خلاف احتیاطی خوراک" کے طور پر کام کرے گی۔ جب سے شیوم کو کتے کے کاٹنے کا انجکشن لگا ہے، وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.