سورت: گجرات کے ضلع سورت میں ایک 32 سالہ شخص کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت دیپک سالونکے کے طور پر کی گئی ہے اور وہ سورت کے بھونیشوری نگر علاقے کے یوگیشور پارک سوسائٹی میں رہتا تھا۔ دیپک بھارتی فوج کے بارے میں جانکاری ایک ایجنٹ حامد کے ساتھ شیئر کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے حامد سے 75 ہزار روپے لیے۔ وہ سائی فیشن کے نام سے ایک دکان چلاتا تھا اور دکان میں رہ کر اپنی جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دیتا تھا۔ دیپک دو پاکستانی ہینڈلرز حامد اور کاشف سے رابطے میں تھا اور ان پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ حساس جانکاری شیئر کرتا تھا۔ Man arrested for sharing secret information with ISI agent
مزید پڑھیں:۔ راجستھان سے دو مشتبہ پاکستانی ایجنٹ گرفتار
سورت کے پولس کمشنر اجے تومر نے کہا کہ ملزم کے خلاف بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 32 سالہ دیپک سالونکے فیس بک پر پونم شرما کے نام سے ایک فرضی آئی ڈی چلا رہا تھا اور اسی دوران وہ فیس بک کے ذریعے پاکستان کے رہنے والے حامد کے ساتھ رابطے میں آیا۔ وہ جون سے حامد کے ساتھ رابطے میں تھا۔ Man Held for Spying for ISI