ETV Bharat / bharat

Objectionable Remarks Against PM: مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے الزام میں ایک شخص گرفتار - Objectionable Remarks Against PM

مدھوبنی میں ایک نوجوان کو وزیر اعظم کے خلاف واٹس ایپ پر قابل اعتراض پیغام Objectionable Whatsapp Message وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ Whatsapp Message Against PM Narendra Modi

Objectionable Remarks Against PM
مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ وائرل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 10:42 PM IST

مدھوبنی: بہار میں ایک ہفتے کے اندر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل سمستی پور کا ایک نوجوان وزیر اعظم کے پورٹل پر گالی گلوچ اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔ پی ایم کے خلاف وائرل واٹس ایپ پیغام کی بنیاد پر مدھوبنی پولیس نے بدھ کو ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ Man arrested for making objectionable remarks against PM

ملزم دربھنگہ کا رہنے والا ہے: آر ایس تھانہ پولیس نے موبائل ٹاور لوکیشن کے ذریعے ملزم نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار نوجوان کی شناخت 23 سالہ موہن یادو ولد لالن یادو کے طور پر کی گئی ہے، جو دربھنگہ ضلع کے مانیگچی تھانہ علاقہ کے تحت بہوروا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ معاملے میں دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ Man arrested for making objectionable remarks against PM

جھانجھار پور ڈی ایس آشیش آنند نے بتایا کہ 'منگل کو پی ایم نریندر مودی کے خلاف واٹس ایپ پر ایک میسج Objectionable Whatsapp Message وائرل ہو رہا تھا۔ جب وائرل میسج والے موبائل ٹاور کی لوکیشن کی تلاش کی گئی تو موبائل آر ایس تھانہ علاقے میں ڈاکٹر ویبھا جھا کے کلینک کے پاس موجود تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Controversial Statement of BJP Leader: بی جے پی لیڈر کا حامد انصاری کے خلاف متنازع بیان

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر موہن بھاگنے لگا، جس کے بعد پولیس نے اس کا پیچھا کرکے اسے پکڑ لیا۔ موہن سے موبائل برآمد ہوا ہے جس کا استعمال پی ایم کے خلاف قابل اعتراض پیغام پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ پولیس نوجوان سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ایس ایچ او پرشوتم کمار نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ایک اور نوجوان کی شمولیت سامنے آئی ہے، پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ Man arrested for making objectionable remarks against PM

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.