ETV Bharat / bharat

نندی گرام میں ویل چیئر پر ممتا کا مارچ - nandigram

مغربی بنگال کی انتخابی جنگ میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے بعد ممتا بنرجی کی نگاہیں اب دوسرے مرحلے پر ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ممتا کی نگاہ اب نندی گرام پر ہے، جہاں سے وہ خود انتخابی میدان میں ہیں۔

Mamata took to the streets in Nandigram
نندی گرام میں سڑک پر اتریں ممتا
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 12:53 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 3:18 PM IST

مغربی بنگال کے انتخابات میں نندی گرام پر سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ یہاں سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے امیدوار شوبھیندو ادھیکاری سے ہے۔ شبھیندو ادھیکاری نے یہاں سے ممتا بنرجی کو شکست دینے کا دعوی کیا تھا جبکہ ممتا بنرجی نے بھی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ ادھر ممتا بنرجی آج نندی گرام میں روڈ شو کررہی ہیں۔

ویڈیو

یہ روڈ شو 8 کلومیٹر کے لیے تجویز کیا گیا ہے، جو کھوریدارم موڑ سے شروع ہوکر ٹھاکر چوک تک جانا ہے۔ تاہم ، روڈ شو کے دوران ہی ممتا نے اپنا راستہ تبدیل کردیا ہے۔ ممتا طے شدہ راستہ چھوڑ کر گائوں کی طرف مڑ گئی ہیں۔

ممتا بنرجی کے ٹھاکر چوک میں دو پہر 1.30 بجے ایک جلسہ عام ہے۔ اس جلسہ عام سے خطاب کے بعد وہ دو بجے بوئیل دوم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.