ETV Bharat / bharat

Devendra Fadnavis on Mamata: 'ممتا بی جے پی کے خلاف تیسرا محاذ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں' - ترنمول کی سپریمو ممتا بنرجی

سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما دیویندر فڑنویس Devendra Fadnavis نے جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کی سپریمو ممتا بنرجی Mamata Banerjee کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈین نیشنل کانگریس کو شامل کیے بغیر تیسرے محاذ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جو سال 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کے خلاف لڑے گی۔

Devendra Fadnavis On Mamata: 'ممتا بی جے پی کے خلاف تیسرا محاذ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں'

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 10:59 PM IST

فڑنویس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ممتا دیدی صاف صاف بول رہی ہیں لیکن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی Nationalist Congress Party (این سی پی) کے صدر شرد پوار دائرے میں رہ کر بات کر رہے ہیں، حالانکہ دونوں بیانات کا مطلب ایک ہی ہے۔ پوار براہ راست بات نہیں کر سکتے کیونکہ این سی پی NCP کو ریاست میں مسائل ہو سکتے ہیں، انہیں مہاراشٹر میں حکومت چلانے کے لیے کانگریس کی حمایت کی ضرورت ہے، اس لیے پوار واضح طور پر بات نہیں کر سکتے۔

بنرجی کے دورہ ریاست کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے ملک کے سبھی وزرائے اعلی کا صنعت کاروں کو مدعو کرنے کے لیے خیر مقدم کیا تھا۔ کسی دوسری ریاست کے وزیر اعلیٰ کا استقبال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر بی جے پی کی حکومت والی ریاست کا وزیر اعلیٰ آئے اور ریاستی حکومت اس پر تنقید کرے تووہ غلط ہے۔

دریں اثنا، انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے کہا کہ کانگریس گزشتہ 10 سالوں کے دوران 90 فیصد انتخابات ہار چکی ہے۔ اس لیے کانگریس کو اپوزیشن پارٹی کی قیادت کرنے کا حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee In Mumbai: ممتا بنرجی کی ادتیہ ٹھاکرے اور سنجے راوت سے ملاقات

واضح رہے کہ بنرجی اور پوار Banerjee and Pawar نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یو پی اے کہاں ہے، یو پی اے UPA کیا کر رہی ہے۔ ہم بی جے پی حکومت کے خلاف مضبوطی سے لڑنا چاہتے ہیں، کانگریس خاموش ہے اور کوئی جنگ نہیں لڑ رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.