کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز ممبئی اور دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں انکم ٹیکس کے سروے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور مرکز کو ایڈولف ہٹلر یا نکولائی سیوسیسکو سے زیادہ ڈکٹیٹر قرار دیا۔ ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ کی جانب سے 2023-24 کا ریاستی بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کے سروے کا حوالہ دے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہٹلر اور سیوسیسکو سے زیادہ خطرناک ہے۔ بی بی سی نے ہمیشہ درست اور تازہ ترین جانکاری فراہم کی ہے تو پھر ان کے خلاف ایسی کارروائی کیوں ہو رہی ہے؟ بی بی سی نے کچھ نشر کیا ہے جو موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے۔ لہٰذا یہ کارروائی انتقامی جذبے سے کی گئی ہے۔ آزادی صحافت کو دبانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ میں ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہوں۔ اب صرف عدلیہ ہی اس ملک کو بچا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Owaisi on IT Raids ایمرجنسی کے دوران بی جے پی رہنما بی بی سی کی تعریف کرتے تھے، اویسی
واضح رہے کہ اس قبل اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور اس وقت بی بی سی حکومت سے سوال کررہا تھا تو یہی بی جے پی اُس وقت بی بی سی کی تعریف کر رہا تھا اور اسکی رپورٹنگ اور خبروں کو موزوں قرار دے رہا تھا لیکن آج بی جے پی حکومت بی بی سی کی نیت پر شک کررہی ہے اور اس کے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اویسی نے ایکم ٹیکس کی جانب سے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری کی مذمت کی۔