کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ 21 جولائی یعنی شہید دیوس ہمارے لیے بہت ہی اہم ہے. اس کے بغیر ہم آگے بڑھ نہیں سکتے ہیں. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 13 جولائی 1993 کو جن بھائیوں نے لفٹ فرنٹ کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر اپنی جانیں قربانی کی۔ ان جانیں گنوانے والوں کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ Mamata Banerjee on Shaheed Diwas
یہ بھی پڑھیں:
- MLA Aminul Islam on Shaheed Diwas: شہید دیوس کے موقع پر لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ ہو گی: رکن اسمبلی امرالاسلام
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہید دیوس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور پر منایا جا جاتا ہے. اسی دن 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتابنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔
ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں. اس موقع پر ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ کولکاتا کے دل کہے جانے والے دھرمتلہ میں اکٹھا ہوتے ہیں۔ Mamata Banerjee Address Supporters Before Shaheed Diwas