نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے طویل انتظار کے بعد پارٹی کی سب سے بڑی پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی نئی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، منموہن سنگھ، ادھیر رنجن چودھری اور پی چدمبرم کے نام شامل ہیں۔ کھڑگے نے ششی تھرور کو بھی اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔ تھرور نے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھرگے کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور سچن پائلٹ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کمیٹی میں 39 ارکان کے ساتھ 18 مستقل مدعو، 14 انچارج، نو خصوصی مدعو اور پارٹی کی مختلف تنظیموں کے چار صدور شامل ہیں، جنہیں ورکنگ کمیٹی میں سابق دفتری اراکین کے طور پر جگہ دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں 39 اہم ارکان ہیں جن میں ملکا ارجن کھڑگے کے علاوہ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، سابق پارٹی صدر راہل گاندھی، اے کے انٹونی، ادھیر رنجن چودھری شامل ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں امبیکا سونی، میرا کمار، دگ وجے سنگھ، پی چدمبرم، طارق انور، لال تھن والا، اشوک چوہان، مکل واسنک، آنند شرما، چرنجیت سنگھ چنی، پرینکا گاندھی واڈرا، اجے ماکن ، کماری سیلجا، گیکھنگم، این رگھویر ریڈی، ششی تھرور، تمرادھواج ساہو، ابھیشیک منو سنگھوی، سلمان خورشید، جئے رام رمیش، دیپک باوریا، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجے والا، جتیندر سنگھ، جگدیش ٹھاکر، جی اے میر، اویناش، دیپاس منشی، کے سی وینوگوپال، مہندرجیت سنگھ مالویہ، گورو گوگوئی، سید ناصر حسین اور کملیشور پٹیل شامل ہیں۔
وینوگوپال نے مزید بتایا کہ ورکنگ کمیٹی میں سینئر لیڈر ویرپا موئیلی، ہریش راوت، پون کمار بنسل، موہن پرکاش، رمیش چنیتھلا، بی کے ہری پرساد، پرتیبھا سنگھ، منیش تیواری، طارق حامد کارا، دیپیندر سنگھ ہوڈا، گریش چاڈونکر، سبی رماریڈی، کے راجو، چندر کانت ہنڈورے، میناکشی نٹراجن، پھولو دیوی نیتام، ڈی آر نرسمہا ، سدیپ رائے برمن، ڈاکٹر اے چیلا کمار، بھکت چرن داس، ڈاکٹر اجے کمار، ہریش چودھری، راجیو شکلا، مانک ٹیگور، سکھویندر سنگھ رندھاوا، مانیک راو ٹھاورے ، رجنی پٹیل، کنہیا کمار، گردیپ سنگھ سپل، سچن راؤ، منیش چیترتھ اور دیویندر یادو کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- جی-20 کے نام پر چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم: کانگریس
- ہم نے جمہوریت کو 70 سال تک بچائے رکھا تو مودی وزیر اعظم بن سکے، کھڑگے
- جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل جدوجہد کریں گے: کھڑگے
خصوصی مدعوئین اراکین میں پلم راجو، پون کمار کھیڑا، گنیش گوڈیال، کے سریش، یشومتی ٹھاکر، سپریا شرینیت، پرنیتی شندے، الکا لامبا اور وی چند ریڈی شامل ہیں۔ پارٹی نے اپنی چار تنظیموں یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس وی بی، این ایس یو آئی کے صدر نیرج کندن، مہیلا کانگریس کی سربراہ نیتا ڈی سوزا اور سیوا دل کے سربراہ لال جی دیسائی کو کمیٹی کا سابق آفیشیو ممبر بنایا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے۔ پارٹی کے تمام فیصلوں میں سی ڈبلیو سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فیصلے اسی کمیٹی سے منظور ہونے کے بعد نافذ العمل ہوتے ہیں۔ پھر چاہے الیکشن کے دوران کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہو یا کسی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ ہو، اس میں سی ڈبلیو سی کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)