ETV Bharat / bharat

ملک ارجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما منتخب: چیئرمین - mallikarjun kharge news today

واضح رہے کہ کانگریس نے گذشتہ دنوں ملک ارجن کھڑگے کو راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد کی جگہ اپوزیشن رہنما بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلہ میں ایوان بالا کے صدر نشین ایم وینکیا نائیڈو کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا تھا۔

Mallikarjun Kharge appointed Leader of Opposition in Rajya Sabha

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:28 PM IST

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کی مدت کار ختم ہونے کے بعد اب کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں کانگرس کے لیڈر رہ چکے ملک ارجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ہوں گے۔ چیئرمین نے انہیں 16 فروری سے اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا ہے۔ اس سے قبل راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد کی مدت پوری ہونے کی وجہ سے یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما بھی چاہتے تھےکہ انہیں اپوزیشن کا لیڈر بنایا جائے۔ مگر حال ہی میں پارٹی میں اندورنی اختلافات اور عبوری صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط کے بعد پارٹی قیادت انہیں یہ ذمہ داری دینے میں ہچ کچارہی تھی۔

واضح رہے کہ کانگریس نے گذشتہ دنوں ملک ارجن کھڑگے کو راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد کی جگہ اپوزیشن رہنما بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلہ میں ایوان بالا کے صدر نشین ایم وینکیا نائیڈو کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا تھا۔

وینکیا نائیڈو کو روانہ کیے گئے مکتوب میں بتایا گیا تھا کہ غلام نبی آزاد کی جگہ کھڑگے کو اپوزیشن کا رہنما مقرر کیا جائے، جبکہ غلام نبی آزاد کی راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے معیاد 15 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔

جموں و کشمیر سے ایوان بالا میں نمائندگی کرنے والے غلام نبی آزاد کی میعاد میں اس لیے توسیع نہیں ہوسکتی کیونکہ اب ریاست میں اسمبلی باقی نہیں ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد مرکز نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنادیا ہے اور اسمبلی تحلیل ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.