ETV Bharat / bharat

دہلی پولیس کو دہلی کمیشن برائے خواتین کی نوٹس - URDU NEWS

دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ترلوک پوری میں ایک چھ سالہ بچی کے جنسی استحصال کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

مالیوال نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:02 PM IST

دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ترلوک پوری میں ایک چھ سالہ بچی کے جنسی استحصال کے سلسلے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔

محترمہ مالیوال نے اس معاملہ میں جمعرات کو تھانہ میور وہار کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعہ کے بارے میں مکمل معلومات مانگی۔

انہوں نے ایف آئی آر کی کاپی ، گرفتار ملزم کی تفصیلی معلومات سمیت کارروائی کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

اس واقعہ سے متعلق تمام معلومات 16 اگست کو صبح 11 بجے تک کمیشن کے سامنے پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے ملزم سموگن (34) کو بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا تھا۔

حادثے کے بعد لڑکی کو ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال

اس معاملے میں میور وہار پولیس اسٹیشن میں دفعہ 376 اے بی/ پاکسواورایس سی ایس ٹی سیکشن 3 (2) (وی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو چھاؤنی کے علاقے پرانی نانگل گاؤں میں ایک نو سالہ بچی کا ریپ کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.