ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: آلات موسیقی کے ماہر سمیر شیخ - سمیرشیخ

قدرت نے انسانوں کو بے شمار اور بیش بہا صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہر انسان میں کوئی نہ کوئی فن ضرور ہوتا ہے۔ قدرت کے اسی تحفے اور نعمت کی بدولت اسے فنون لطیفہ میں دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ آلات موسیقی کی دنیا میں ایک نام مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے سمیر شیخ راجو کا بھی ہے-

سمیرشیخ
سمیرشیخ
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 12:48 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں سے تعلق رکھنے والے سمیر شیخ راجو آلات موسیقی میں مہارت رکھتے ہیں۔ اب تک وہ مختلف تقاریب میں اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر چکے ہیں۔

سمیر شیخ کے والد ایک ماہر میوزیشن تھے۔ لیکن گھر کی معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اب وہ مستری کے کام سے وابستہ ہیں۔

سمیر شیخ کی پیدائش مالیگاؤں شہر میں ہوئی۔ ان کا تعلق مالیگاؤں کی مشہور شیخ فیملی سے ہے۔

سمیرشیخ

انہوں نے پرائمری تعلیم میونسپل کارپوریشن اسکول سے حاصل کی۔ بعد ازاں گریجویشن تک کی تعلیم ایم ایس جی کالج مالیگاؤں سے مکمل کی۔

سمیر شیخ عرف راجو اسکول کے زمانے سے ہی کلاسیکل موسیقی کے بہت سارے جدید آلات کو بجانے میں مہارت حاصل کر لی تھی۔ جیسے الٹو سکس فون، ہارمونیم، پیانو وغیرہ آلات موسیقی میں وہ مہارت حاصل کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی بھارتی ثقافت کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہر استاد کی خدمت کرتے ہوئے انہوں نے اس فن کو سیکھا ہے۔ وہ استاد کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کم عمری میں ہی آلات موسیقی کے ماہر کی حیثیت سے مقبول ہوئے۔ آج ان کی اسی قابلیت کے بنا پر مختلف شہروں کے اسکولز وکالجز میں 15 اگست، 26جنوری، اسپورٹس ڈے وغیرہ پروگرامز میں انہیں مدعو کیا جاتا ہے۔

سمیر شیخ نے اپنی فنکاری سے لوگوں کا دل تو جیت لیتے ہیں۔ ا س کے ساتھ ساتھ مختلف مواقع پر منعقدہ تقاریب میں حب الوطنی کی گیتوں کو بیک گراؤنڈ میوزک سے خود کو انعام کا حق دار بھی بنالیتے ہیں۔

چند سال قبل کے بی ایچ کالج مالیگاؤں میں منعقد ڈرامے ”ہم سب پاگل ہیں“ کو سمیر شیخ کی محنت سے پہلا انعام حاصل ہوا۔

ان کی اس فنک اری کو دیکھتے ہوئے سٹی کالج کے وائس پرنسپل عارف انجم نے بیسٹ فنکار کے خطاب کے ساتھ ٹرافی سے بھی نوازا۔ بعدازاں ایم ایس جی کالج (مالیگاؤں) پونہ یونیورسٹی میں منعقد یونیورسٹی سطح کے مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ناسک گرامین پولیس کی جانب سے ہونے والی میراتھن 2017 میں بیک گراؤنڈ میوزک دینے پر ڈی وائے ایس پی راجمانے کے ہاتھوں میڈل و ٹرافی کے اعزاز سے بھی انہیں سرفراز کیا گیا ہے۔

فی الحال سمیر شیخ ”اے ون بینڈ اسٹار“کے مالک کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں آرٹس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:موسیقی کے عظیم فنکار بڑے غلام علی خان کو گلہائے عقیدت پیش

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور عوامی تقریبات پر پابندیوں کی وجہ سے آلات موسیقی سے منسلک افراد معاشی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کاروبار کھل گئے لیکن ثقافتی تقاریب نہ ہونے کے باعث ان کے کام کی ڈیمانڈ بہت کم ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.