ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم - الالتزام بتحرير الجيل الشاب من الإدمان على المخدرات

ملک آزاد تو ہوا لیکن آج بھی ہم فرقہ پرستی , مآب لنچنگ, عصبیت پرستی, کرپشن , غیر منصفانہ فیصلوں اور حکومت کی جانبدارانہ رویوں سے آزادی پا نہ سکے.

مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 7:28 PM IST

  • آج بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال گزر چکے ہیں ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلانے کیلئے قومی رہنماؤں, علماء, اسلاف اور مجاہدین آزادی نے بے لوث قربانیاں دی ہیں جن کی قربانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر پیش کرنا سچی خراج عقیدت ہے. اس طرح کے خیالات کا اظہار مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں نے کیا ہے.

    ایم ڈی ایف کی جانب سے بروز اتوار 15 اگست 2021 کو صبح دس بجے عبداللہ نگر مالیگاؤں میں یومِ جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا. اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور قومی گیت احترام کے ساتھ پڑھا گیا. ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ادا کی گئی.
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم
    مالیگاؤں: یومِ آزادی پر نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادی دلانے کا عزم

    احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ آج ہم اس موقع پر یہ عزم کرتے ہیں کہ شہر کی نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے آزادکرانا ہے. مالیگاؤں شہر بری طرح سے مختلف قسم کے نشوں سے متاثر ہوچکا ہے. کم عمر لڑکے اور نوجوان نشے کے عادی ہوچکے ہیں. گلی محلوں میں کتا گولی, الپرا زولم, ایم ڈی اور پاؤڈر, پاؤچ, سولیشن کی شکل میں دستیاب ہیں. جس کا نشہ سوچنے کی صلاحیت ختم کردیتا ہے اور جس سے نہ صرف ایک آدمی تباہ و برباد ہوتا ہے بلکہ خاندان اور پوری نسل خراب ہوتی ہے. اس پر عملی طور پر اصلاحی کام کیا جائے گا.

    عمران راشد (نائب صدر, ایم ڈی ایف) نے تحریک آزادی سے لیکر موجودہ ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک آزاد تو ہوا لیکن آج بھی ہم فرقہ پرستی , مآب لنچنگ, عصبیت پرستی, کرپشن , غیر منصفانہ فیصلوں اور حکومت کی جانبدارانہ رویوں سے آزادی پا نہ سکے. انھوں نے کہا کہ جو حال ملک کا ہے وہی حال شہر مالیگاؤں کا بھی ہے.

    یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کا نام لکھنے کا مطالبہ

رئیس عثمانی (فعال رکن, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ ملک کی آزادی کیلئے ہمارے علماء کرام, اسلاف اور مجاہدین آزادی نے جو قربانیاں پیش کیں ان قربانیوں کو ایسے موقعوں پر نسل نو کے سامنے اجاگر کرنا ہی انھیں سچی خراج عقیدت پیش کرنا ہے. آج کی نوجوان نسل ان کی قربانیوں سے نابلد ہیں.

اس موقع پر احتشام شیخ بیکری والا, عمران راشد, صابر ماسٹر موبائل والے, رئیس عثمانی, شیخ ندیم, ظہیر شیخ, زمرہ رضوان بلڈر, جمیل انصاری , سلیم جناب اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر و اراکین اور عبداللہ نگر کی عوام نے شرکت کی.

For All Latest Updates

TAGGED:

MALEGAON
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.