بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے مداحوں کو فٹ رہنے کے لئے یوگا ٹپس بتائے ملائیکہ اروڑہ فٹنس کے تیئں کافی سرگرم رہتی ہیں وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ یوگا ٹپس شیئر کرتی ہیں۔
اس مرتبہ ملائیکہ نے جلد کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لئے یوگاکے چند ٹپس بتائے ہیں ۔ملائیکہ نے سرو آسن کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن خون کو آپ کے چہرے کی جانب ریگولیٹ کرتا ہے جس سے آپ کی جلد کی ساخت اور معیار میں بہتری آتی ہے۔ اس سے آپ کے کندھے اور کمر کی ساخت کو بھی مضبوطی ملتی ہے۔
ملائیکہ نے ہل آسن کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن آپ کے تناؤ کو دور کرتا ہے۔ دماغ پرسکون بناتا ہے اور آپ کا نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔ اس سے آپ کی جلد پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے تریکون آسن کے بارے میں بتایا کہ یہ آسن آپ کے سینے اور کندھوں کو کھول دیتا ہے۔ اس آسن سے سینہ کھلتا ہے جس سے جلد کو تازہ آکسیجن ملتی ہے۔ اس سے جلد کو فائدہ ہونے کے ساتھ آپ کی ٹانگوں ، بازووں اور رانوں کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔
یو این آئی۔