ETV Bharat / bharat

Makhdoom Shah URS مخدوم شاہ کا 764 واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا - مخدوم شاہ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

کانپور میں مخدوم شاہ اعلی کا 764 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر لاکھوں عقیدت مندوں نے دعا میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ Makhdoom Shah URS

Makhdoom Shah URS
مخدوم شاہ کا 764 واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 10:45 PM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور میں حضرت مخدوم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا 764 واں عرس بڑے ہی دھوم دھام سے پوری عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ مخدوم شاہ کے عرس میں لاکھوں زائرین نے شرکت کی۔ دو سال بعد منعقد ہوئے اس عرس میں ملک کی سلامتی، امن و امان اور ملک کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی دعا مانگی گئی۔ عرس میں دعا کے ساتھ عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جہیز کی لعنت سے بچیں۔ غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔ عرس میں قوالی اور محفل سماء کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Makhdoom Shah URS

مخدوم شاہ کا 764 واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

کانپور کے جاجمو کے ٹیلہ پر حضرت مخدوم شاہ اعلی کی درگاہ خانقاہ ہے۔ مخدوم شاہ اعلی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلے سے ہیں، جو ملک ایران کے شہر زنجان میں پیدا ہوئے تھے، آپ کا نام محمد یوسف المعروف مخدوم شاہ اعلیٰ ہے، جو کانپور میں آکر مخدوم شاہ اعلی کے نام سے مشہور و معروف ہوئے۔ ایران میں ہی آپ نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت میں سوہروردی سلسلے سے وابستگی کا بھی شرف حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Makhdoom Sahab URS مخدوم صاحب کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا

اس درگاہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سے امن اور محبت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ اس بار عرس میں خصوصی دعا میں جہاں ملک میں امن و امان اور سلامتی کی دعا مانگی گئی وہیں عوام سے اپیل کی گئی ک وہ اس بار بارہ ربیع الاول کے موقع پر ایک پیڑ لگائیں۔ مخدوم شاہ اعلیٰ رحمۃ اللہ علیہ کے درگاہ کے تعلق سے ایک روایت یہ بھی عام ہے کہ عرس میں جب کل مکمل ہوتا ہے تو مزار کے صحن میں لگے نیم کے درخت کی پتیاں میٹھی ہو جاتی ہیں جسے زائرین تبرک سمجھ کر کھاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.