ETV Bharat / bharat

گجرات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کی وجوہات - گجرات میں کانگریس کا کمزور شو

گجرات اسمبلی میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا اور 150 سے زائد سیٹوں پر جیت درج کی جبکہ کانگریس پارٹی 20 سیٹ بھی نہیں جیت سکی۔ اس رپورٹ میں جانیں بی جے پی کی کامیابی اور کانگریس کی ناکامی کی بڑی اور اہم وجوہات۔ Gujarat Assembly Election Result

Gujarat Assembly Election Result
گجرات میں بی جے پی کی جیت
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 6:42 PM IST

گجرات اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے اور عوام کا مینڈیٹ واضح ہے۔ عوام نے 27 سال کی بی جے پی حکمرانی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نہ صرف اکثریت سے نوازا بلکہ 150 سے زیادہ سیٹوں پر اس کے امیدواروں کو کامیاب کیا۔ گجرات کے عوام نے بی جے پی کو اتنی اکثریت دی ہے جو آج سے پہلے گجرات میں کسی پارٹی کو نہیں ملی۔ بی جے پی کی اس شاندار کارکردگی کی کئی وجوہات ہیں لیکن گجرات میں کانگریس کی بدترین کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ BJP Victory in Gujarat

بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات اسمبلی الیکشن میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 سے زائد نشستوں پر کامیابی درج کی۔ اس رپورٹ میں جانتے ہیں کہ آکر کس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے بی جے پی نے گجرات میں اتنی بڑی کامیابی کی اور اس کامیابی کی بڑی وجوہات کیا ہیں۔ Reason Behind BJP Gujarat Victory

وزیراعلیٰ تبدیل کرنا: یہ ستمبر 2021 تھا۔ بی جے پی لوگوں کے ذہنوں پر بوجھ اور موجودہ ریاستی چہروں کے ووٹروں میں تھکاوٹ اور حکومت مخالف سوچ کے خلاف جدوجہد کر رہی تھی۔ لیکن پھر 11 ستمبر کو نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور ان کی پوری کابینہ کو تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ وزیر اعلیٰ اور وزراء کا نیا سیٹ تیار کیا اور اس اقدام نے ریاست میں بی جے پی کے خلاف عوامی غصے کو ختم کیا۔ پارٹی نے اس حکمت عملی کو پہلے اتراکھنڈ اور کرناٹک میں بھی کامیابی سے آزمایا تھا۔ اس ساتھ ریاست گجرات میں بھی ایک نئی شروعات کی گئی۔ ریاستی قیادت کے پورے نئے سیٹ اور بھوپیندر پٹیل کو وزیراعلیٰ بنانے کے ساتھ نئی شروعات کی۔ اس نے گجرات میں پٹیل برادری کو بھی تسلی دی، جسے آنندی بین پٹیل کے بعد دوبارہ پٹیل برادر کا وزیراعلیٰ ملا جبکہ 2020 سے نئے ریاستی سربراہ کے طور پر سی آر پاٹل نے بھی عوام اور پارٹی کو نئی توانائی دی۔

پاٹیداروں کی بی جے پی میں واپسی: گجرات میں 13 فیصد رائے دہندگان پاٹیدار ہیں اور اس ووٹ نے نے بی جے پی کامیابی دلائی کیوں کہ پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ یہ پاٹیدار ووٹرز اس سے کئی زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور 2017 میں کانگریس کو جیت دلانے میں ان کا بڑا ہاتھ جب کانگریس نے 77 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی 99 سیٹوں تک ہی پہنچ سکی تھی۔ پاٹیدار 1995 میں بی جے پی میں منتقل ہونے اور پارٹی کو اقتدار میں لانے سے پہلے کئی دہائیوں تک کانگریس کے ووٹر رہے تھے لیکن 2015 کے ریزرویشن احتجاج نے حالات بدل دیے جب ایک احتجاج کے دوران 14 پاٹیدار مارے گئے اور کمیونٹی بی جے پی کے خلاف غصے میں آگئی تھی۔ اس درمیان نوجوان لیڈر ہاردک پٹیل بی جے پی کے خلاف پاٹیداروں کے احتجاج کا چہرہ بن گئے۔ لیکن 2022 میں چیزوں نے یو ٹرن لیا اور جیسے ہی ہاردک پٹیل نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تو ایسا لگتا ہے کہ پاٹیدار بی جے پی کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ وہ 2020 میں بی جے پی کے 10 فیصد ریزرویشن دینے کے اقدام سے مطمئن نظر آئے جس سے پاٹیداروں نے حاصل کیا ہے، جس کے بعد وہ بی جے پی کو اپنی حمایت کے ساتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں مودی حکومت کے 10 فیصد EWS ریزرویشن کے اقدام کو برقرار رکھا ہے۔ پاٹیدار واپسی نے گجرات میں بی جے پی کی ریکارڈ جیت میں بڑا رول ادا کیا ہے۔

مودی کا جادو: احمد آباد اور سورت میں 31 ریلیوں اور دو بڑے روڈ شوز کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بار گجرات میں بھی شو کی قیادت کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے تقریباً ایک ماہ تک گجرات میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا تاکہ انتخابی مہم کے نٹ اور بولٹ کو سخت کیا جاسکے اور بی جے پی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ پولنگ مشینری کو مکمل طور پر زمین پر بحال کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے احمد آباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے 50 کلومیٹر طویل روڈ شو، جسے پارٹی نے اب تک کا سب سے طویل قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پی ایم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چار گھنٹے میں اس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی، اس بحث کو تقویت دے دی تھی کہ بی جے پی ریکارڈ فتح کے راستے پر ہے۔

ریاست میں بی جے پی کے تمام پوسٹرز پر دوسرے لیڈروں کے درمیان مودی کی سب سے بڑی تصویر تھی، جس میں حفاظت، سلامتی اور ترقی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اپنی ریلیوں میں نریندر مودی نے بڑے ہی محتاط انداز میں گجراتی اسمتا جیسے مسائل اٹھائے اور عوام میں یہ باتیں پیش کی کہ بی جے پی کے دور حکومت میں 2002 سے ریاست پُرامن ہے، اس نے اپنے خلاف بدسلوکی کرنے پر کانگریس کی سرزنش کی اور قوم پرستی کے مسئلے کو ہوا دی جو سرحدی ریاست میں ہمیشہ گونجتی رہتی ہے۔

مودی اور امت شاہ نے مائیکرو مینجمنٹ کی سطحوں پر بھی گئے۔ پارٹی لیڈروں سے درخواست کی کہ ووٹنگ کا فیصد بڑھایا جائے جو کہ بی جے پی کی ریکارڈ جیت کے مقصد کے تحت ہے۔ ایک بار پھر، مودی کی طرف سے انتخابی مہم کے ساتھ ہیوی لفٹنگ کی گئی جس نے گجرات میں بی جے پی کو ریکارڈ جیت دلائی۔

کانگریس کی خاموشی اس کی شکست کا سبب: 2017 میں کانگریس کی تیز رفتار مہم کے بالکل برعکس جس میں راہل گاندھی نے گجرات میں ایک ماہ سے زیادہ وقت گزارا اور ریاست بھر کے مندر میں گئے، اس بار پارٹی کی مہم کمزور اور خاموش تھی۔ کانگریس کی مہم رائے دہندگان کے لیے ناقابل فہم تھی۔

بہت سے لوگ جن سے نیوز 18 نے گجرات میں بات کی، نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کانگریس نے لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دیے تھے اور اس کے بہت سے روایتی ووٹر اس سے پریشان ہو گئے تھے، یہ سوچتے ہوئے کہ وہ عآپ کو نہیں بلکہ کانگریس کو ووٹ کیوں دیں۔ راہُل گاندھی دو ریلیوں کے لیے صرف ایک دن کے لیے گجرات گئے اور انتخابی مہم کے عروج کے دوران پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش میں اپنی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری رکھی۔ سنہ 2017 کے فارمولے پر قائم رہنے کے بجائے کانگریس ریورس موڈ میں چلی گئی۔

مزید یہ کہ مودی کے خلاف کانگریس کی منفی مہم پارٹی کو مہنگی پڑی۔ مدھوسودن مستری کا وزیراعظم کے خلاف 'اوقات' اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی جانب سے مودی کے لیے 'راون' لفظ کا استعمال کرکے تبصرہ کرنا رائے دہندوں کے ساتھ اچھا ثابت نہیں۔

اس دوران وزیراعظم مودی نے کانگریس کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی انتخابی ریلیوں میں اپنے خلاف 'راون' لفظ کا استعمال کرنے کا معاملہ اٹھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ جبکہ مقامی کانگریس امیدواروں نے مودی پر ذاتی طور پر حملہ کرنے سے گریز کیا لیکن نقصان کھڑگے اور مستری جیسے قومی لیڈروں نے پہنچایا۔ گجرات بی جے پی کے متبادل کے طور پر پارٹی کے پاس ایک مضبوط ریاستی چہرہ بھی نہیں تھا۔

بی جے پی نے قبائلی علاقوں میں بھی بڑا اسکور کیا، جو روایتی طور پر کانگریس کا گڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی سوراشٹر کے دیہی علاقوں میں بھی واپسی کی جہاں کانگریس نے 2017 میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کی پوری مشنری بھارت جوڑو میں مصروف نظر آئی۔ یاترا گجرات کی بجائے۔

راہل گاندھی کا کوئی شو نہیں: بہت سے امیدواروں اور ریاستی پارٹی کارکنان نے محسوس کیا کہ اگر راہُل گاندھی کی یاترا کم از کم کانگریس کے مضبوط گڑھوں جیسے سوراشٹر سے گزرتی جس پر بی جے پی توجہ مرکوز کر رہی تھی تو اس سے کانگریس کو مدد مل سکتی تھی۔ 2017 میں کانگریس نے گجرات میں 77 سیٹیں جیتی تھی اور بی جے پی کو 100 سے نیچے تک محدود کر دیا۔ اس نے سوراشٹر کے قبائلی اور دیہی پٹی میں اپنی گرفت مضبوط کر لی لیکن 2022 میں جیسے ہی بی جے پی نے اپنے سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر تاریخی جیت درج کی کانگریس بڑے پیمانے پر ڈوب گئی۔ اس کی وجوہات حیران کن نہیں ہیں۔

کانگریس پارٹی، انتخابی مہم سے لاتعلق نظر آئی۔ اس حقیقت کے باوجود کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) تیزی سے گجرات میں داخل ہوئی ہے اور واضح طور پر گرینڈ اولڈ پارٹی کے روایتی ووٹ بینک پر توجہ مرکوز کر رہی تھی۔

عام آدمی پارٹی کی تیز تشہیر: گجرات میں نئی آنے والی عام آدمی پارٹی نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی لیکن واضح طور پر اسے ایک ایسی ریاست میں جانا ہے جو کئی دہائیوں سے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان دو قطبی لڑائی رہی ہے۔ عآپ نے یہاں تک کہ وزیراعلیٰ کے چہرے کا بھی اعلان کر دیا تھا اور اروند کیجریوال نے کئی ریلیوں اور روڈ شوز کے ساتھ مہم کی قیادت کی لیکن زمین پر لوگوں نے اسے بی جے پی یا یہاں تک کہ کانگریس کے متبادل کے طور پر نہیں دیکھا۔

عام آدمی پارٹی کے وعدے بھی گجرات کے ووٹرز کے ساتھ زیادہ رجسٹر نہیں ہوئے۔ مسلمان اب بھی کانگریس کی پشت پناہی کرتے نظر آئے۔ لیکن عام آدمی پارٹی نے ووٹ شیئر کے لحاظ سے گجرات میں ایک قابل اعتماد آغاز کیا اور سورت جیسے مخصوص علاقوں میں بی جے پی کو تھوڑا سا خوف بھی دیا جس سے گجرات میں بی جے پی کی مہم کو مزید تقویت ملی۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات میں بی جے پی کو مزید محنت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.