گنگٹوک: سکم کے ناتھولا علاقے میں منگل کو برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ریاست کے دارالحکومت گنگٹوک کے ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔وہیں چھ لوگوں نے قریب کے فوجی ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ جن میں چار مرد، ایک عورت اور ایک بچہ شامل ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 'راحت رسانی کا کام جاری کرد دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ناتھولا پاس چین کی سرحد پر واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے ایک بڑا سیاحتی مقام ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق جواہر لال نہرو مارگ پر 14 ویں اسٹاپ پر 25-30 سیاح برفانی تودے میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے کہا، 'بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی طرف سے ایک تیز ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اب تک 22 افراد کو بچایا جا چکا ہے، جن میں سے گہری وادی س چھ لوگ شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ تقریباً 350 افراد اور 80 گاڑیاں، جو ناتھو لا سے سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، انہیں واپس لایا گیا۔ چیک پوسٹ کے انسپکٹر جنرل سونم تنزنگ بھوٹیا کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، 'پاس صرف 13ویں میل کے لیے جاری کیے جاتے ہیں، لیکن سیاح بغیر اجازت کے 15ویں میل کی طرف جا رہے تھے'۔
قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2022 میں فوج اور ڈیفنس جیو انفارمیٹکس اینڈ ریسرچ اسٹیبلشمنٹ (DGRE) نے مشترکہ طور پر شمالی سکم میں ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی تودہ نگرانی نڈار نصب کیا تھا۔ برفانی تودے کے ساتھ ہی اس رڈار کو لینڈ سلائیڈنگ کا پتہ لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar Kargil Road Traffic Update برفانی تودے گر آنے کے بعد سرینگر کرگل شاہراہ بند