آسام Assam کے ضلع جورہاٹ Jorhat میں ایک طالب علم رہنما کے قتل کیس Assam Student Leader Lynching Case کا کلیدی ملزم نیرج داس عرف کولا لورا کی ایک سڑک حادثے میں موت Main Accused in Assam lynching Case Dies ہو گئی۔ بدھ کی صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اس نے مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ آسام کے جورہاٹ میں اس وقت پیش آیا جب کلیدی ملزم نیرج داس عرف کولا لورا نے پولیس کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس کی گاڑی قابو سے باہر ہو گئی اور گاڑی ملزم سے جا ٹکرائی۔ اس کے ساتھ تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
- Assam anti-encroachment Drive: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو لوگوں کی موت
- آسام تشدد: لاش کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا کیمرہ مین گرفتار
پولیس نے فوری طور پر کلیدی ملزم اور تین زخمی پولیس اہلکاروں کو جورہاٹ میڈیکل اسپتال (جے ایم سی ایچ) میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ملزم نیرج کو مردہ قرار دے دیا۔ کلیدی ملزم کو منگل کو آسام کے جورہاٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم نیرج نے پیر کی دوپہر جورہاٹ میں اے اے ایس یو لیڈر انیمیش بھوئیاں Assam Students Union leader Animesh Bhuyan کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کیلئے مشتعل بھیڑ کو اکسایا تھا۔ آسام پولیس نے اس معاملے میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
یو این آئی