ETV Bharat / bharat

Mahjoor Day Celebrated in Pulwama شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی برسی کے موقعے پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 3:30 PM IST

شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کے آبائی گاؤں میتریگام پلوامہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شعراء، قلمکاروں اور ادیبوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی برسی کے موقع پر تقریبات کا انعقاد

پلوامہ: وادی کشمیر کے معروف شاعر اور شاعر کشمیر غلام احمد مہجور کی برسی کے موقعے پر وادی بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں مہجور کے آبائی گاؤں میتریگام پلوامہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شعراء، قلمکاروں اور ادیبوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ادیبو اور شعراء نے شاعر کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران مہجور کے کئی کلام پڑھے گئے اور انہیں ایک بہترین ادیب و شاعر کا لقب دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرزادہ غلام احمد مہجور 11 اگست 1887 کو پیدا ہوئے اور 9 اپریل 1952 کو اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے انہیں زیادہ تر مہجور نام سے جانا جاتا ہے اور وہ اسی نام سے مشہور ہوئے۔ وہ اپنے ہم عصر شعراہ آزاد اور دینناتھ ندیم کے ہمراہ وادی کشمیر کے ایک مشہور شاعر مانے جاتے تھے۔

مہجور خاص طور پر کشمیری شاعری میں ایک نیا انداز متعارف کرانے اور کشمیری شاعری کو پہلے کے بے دریغ موضوعی دائروں میں وسعت دینے کے لیے مشہور ہیں۔ کشمیریوں میں اپنی نظموں کے علاوہ مہجور کو فارسی اور اردو میں بھی ان کی شاعرانہ کمپوزیشن کے لیے جانا جاتا ہے۔ مہجور کے کئی مشہور کلام آج بھی لوگوں کے زبان پر ایسے رہتے ہیں، جیسے وہ کلام آج ہی لکھے گئے ہوں۔ ان کے کلاموں میں صاحبو ستھ چھم میہ چانی اور ہا گُلو توہی ما سا وچھون یار میون خاص کر قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahjoor Library Awaits Completion: مہجور کے نام سے منسوب لائبیری برسوں بعد بھی تکمیل سے کوسوں دور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.