ETV Bharat / bharat

Mehbooba Mufti on Article 370: 'حکومت کو ایک دن دفعہ 370 کو واپس کرنا ہی ہوگا' - etv bharat urdu news

محبوبہ مفتی Mehbooba Mufti نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے بی جے پی یوپی اور بہارکو کشمیر نہیں بناسکی بلکہ اس کی کوشش ہے کہ وہ کشمیر کو ہی یو پی اور بہار بنا دے۔ انہو نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔

'حکومت کو ایک دن دفعہ 370 کو واپس کرنا ہی ہوگا'

author img

By

Published : Nov 28, 2021, 5:50 PM IST

جموں و کشمیر Jammu and Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقے میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں سینئر رہنماء نعیم اختر، محبوب بیگ، ضلع صدر پی ڈی پی بانڈی پورہ، حاجن بلاک صدور و دیگر سینئر کارکنان اور سینکڑوں ورکرس شامل تھے۔

اجلاس کے دوران بیشتر رہنماء نے دفعہ 370 کی منسوخی کے اثرات اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کی۔ اس موقع پر سینئر رہنماء محبوب بیگ اور نعیم اختر نے کہا کہ 5اگست 2019 کے بعد کشمیر میں اگر کسی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو وہ واحد محبوبہ مفتی تھیں اور اگر کشمیر میں موجودہ حالات اور عام انسانوں کی قتل و غارت کے خلاف آواز اٹھائی ہے تو وہ واحد محبوبہ مفتی ہیں۔

'حکومت کو ایک دن دفعہ 370 کو واپس کرنا ہی ہوگا'

مزید پڑھیں:۔ Mehbooba On Article 370: آرٹیکل 370 کی بحالی کے بعد ہی جموں و کشمیر بھارت کا تاج بنے گا

اس موقع پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے حوالے سے بی جے پی یوپی اور بہار کو کشمیر نہیں بناسکی بلکہ اس کی کوشش ہے کہ وہ کشمیر کو ہی یو پی اور بہار بنانا چاہتی ہے۔ انہو نے کہا کہ کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی اب کانگریس کو بھی توڑنا چاہتی ہے۔ دفعہ 370 کو ایک دن واپس کرنا ہی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.