ETV Bharat / bharat

Mahatma Gandhi Statue Vandalized in Canada: کنیڈا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑا گیا

مندر کے صدر ڈاکٹر بدھیندر دوبے نے کہا کہ اس واقعے نے بھارتی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ یہ مجسمہ، یہاں گذشتہ 30 برسوں سے موجود ہے، جس کے ساتھ کبھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد ٹورنٹو میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل اور اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمیشن نے اس کی مذمت کی۔ Mahatma Gandhi Statue Vandalized in Canada

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 1:56 PM IST

Updated : Jul 14, 2022, 2:05 PM IST

کناڈا میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑا گیا

کناڈا کے رچمنڈ ہل میں واقع ایک ہندو مندر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑے جانے سے ناراض وہاں کے بھارتی سفارت خانے نے جمعرات کو اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سی بی سی نے یارک ریجنل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پانچ میٹر اونچے اس مجسمے کویونگ اسٹریٹ اور گارڈن ایونیوعلاقوں کے ایک وشنو مندر میں بدھ کو توڑدیاگیا۔پولیس نے کہا ہے وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کو کس نفرت انگیز تعصب کی بنیاد پر انجام دیاگیا۔ Mahatma Gandhi Statue Vandalized in Canada

یارک ریجنل پولیس کی ترجمان کانسٹیبل ایمی بودریو نے کہا کہ مجسمے پر 'ریپسٹ' اور 'خالصتان' جیسے ناگوار الفاظ بھی لکھے گئے۔انہوں نے کہا کہ "یارک ریجنل پولیس کسی بھی قسم کی نفرت پر مبنی واقعہ کو برداشت نہیں کرے گی۔" جو لوگ نسل، قومیت، زبان، رنگ، مذہب، عمر یا جنس کی بنیاد پر دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ حد تک مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ نفرت انگیز جرائم کا اثر کمیونٹیز پر بڑے پیمانے پر ہوتا ہےاور ہم نفرت پر مبنی جرائم کے تمام واقعات کی بھرپور تحقیقات کرتے ہیں۔"

Consulate General of India in Toronto Canada

مندر کے صدر ڈاکٹر بدھیندر دوبے نے کہا کہ اس واقعے نے بھارتی برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ یہ مجسمہ، یہاں گزشتہ 30 برسوں سے موجود ہے، جس کے ساتھ کبھی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد ٹورنٹو میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل اور اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمیشن نے اس بربریت کی مذمت کی اور متعلقہ کینیڈین حکام سے رابطہ کیا۔

کناڈا کے بھارتی سفیر نے ٹویٹ کیا، "بھارتی کمیونٹی کوخوفزدہ کرنے کی کوشش کے مقصد سے کیے گئے اس نفرت انگیز جرم سے ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔ اس سے یہاں کی بھارتی برادری میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے۔ ہم نے تحقیقات کے لیے کناڈا کی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔"

یواین آئی

Last Updated : Jul 14, 2022, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.