ETV Bharat / bharat

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے کا کورونا سے انتقال - کورونا وائرس سے موت

ستیش دھوپیلیا تمام برادریوں کے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے مشہور تھے اور بہت سی سماجی بہبود کی تنظیموں میں سرگرم تھے۔

مہاتما گاندھی کے پڑپورتے کا کورونا سے انتقال

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 9:49 AM IST

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہاتما گاندھی کے پڑپوتے ستیش دھوپیلیا کی اتوار کے روز کورونا وائرس سے موت ہو گئی، وہ 66 برس کے تھے اور ان کی سالگرہ تین دن پہلے تھی، ان کے اہل خانہ نے یہ اطلاع دی۔

دھوپیلیا کی بہن اوما دھوپیلیا مستری نے تصدیق کی کہ ان کے بھائی کی موت کووڈ 19 سے متعلق پیچیدگیوں سے ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کو نمونیا تھا اور وہ اپنے علاج کے لیے ایک ماہ اسپتال میں رہے تھے جس کے بعد وہ وہاں کورونا کی زد میں آگئے۔

انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ 'نمونیا کے ایک ماہ تک تکلیف میں رہنے کے بعد میرے پیارے بھائی گزر گئے، اسپتال میں علاج کے دوران وہ کووڈ 19 کی زد میں آگئے تھے۔'

سوشل میڈیا پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 'انہیں آج شام کو دل کا دورہ پڑا، ان کے کنبہ میں دو بہنیں اوما اور کیرتی مینن ہیں جو یہیں رہتی ہیں۔'

یہ تینوں بہن بھائی منی لال گاندھی کے وارث ہیں، جنہیں مہاتما گاندھی اپنے کاموں کی تکمیل کے لیے جنوبی افریقہ میں ہی چھوڑ کر بھارت لوٹ آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.