ETV Bharat / bharat

مہاراشٹرا کو سب سے زیادہ آکسیجن سپلائی کی جائے گی: پیوش گوئل

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 4:41 PM IST

مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ 'مہاراشٹرا کو سب سے زیادہ آکسیجن سپلائی کی جائے گی جس کی مقدار 15 سو میٹرک ٹن ہوگی کیونکہ یہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔'

مہاراشٹرا کو سب سے زیادہ آکسیجن سپلائی کی جائے گی : پیوش گوئل

مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست مہاراشٹرا کورونا وائرس کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے اور اسے آکسیجن کی سب سے زیادہ مقدار 15 سو میٹرک ٹن فراہم کی جائے گی۔

اس کے لیے مرکزی حکومت کی جانب ایک گرین کوریڈور تعمیر کی جائے گی اور آکسیجن ایکسپریس ٹرین تیزی سے ریاستوں کو آکسیجن فراہم کرسکیں گی۔

پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت نے آکسیجن کی فراہم کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور صنعتوں کو آکسیجن کی فراہمی بند کردی ہے صرف 9 صنعتوں کو محدود پیمانے پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی میپنگ کی جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان ریاستوں کو 6 ہزار 177 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی جائے گی۔

وزیر صنعت نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور ان ریاستوں کو آکسیجن کو ضائع ہونے سے بچانے پر زور دیا جارہا ہے۔

پیوش گوئل نے کہا کہ ''ہم کورونا وائرس کے سبب ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور چند ریاستوں جیسے مہاراشٹرا ، دہلی اور دیگر ریاستوں میں یہ بے قابو ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں 12 ریاستوں کے ساتھ بلا امتیاز ہر دو دن میں تفصیلی میٹنگ ہوتی ہے اور اس میٹنگ میں نشاندہی کی جاتی ہے کہ کون سا پلانٹ مختلف ریاستوں کی ضرورت کے مطابق کس جگہ آکسیجن فراہم کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.