ETV Bharat / bharat

Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے 37 باغی ایم ایل ایزنے ایوان میں ایکناتھ شندے کو اپنا رہنما منتخب کیا

گوہاٹی میں مقیم شیوسینا کے 37 باغی ایم ایل ایز نے مہاراشٹر اسمبلی کے نائب اسپیکر نرہری جروال کو ایک خط ارسال کیا ہے، اس خط میں ایکناتھ شندے کو ایوان میں ان کا رہنما مقرر کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ Rebel Shiv Sena MLAs declare Eknath Shinde their leader

شیوسینا کے 37 باغی ایم ایل ایزنے ایوان میں ایکناتھ شندے کو اپنا رہنما منتخب کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 8:45 AM IST

ممبئی: آسام کے گوہاٹی میں ڈیرے ڈالے ہوئے شیوسینا کے 37 باغی ایم ایل ایز نے جمعرات کو مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ ایکناتھ شندے ایوان میں ان کے رہنما ہوں گے۔ تاہم اس سے ایک دن قبل انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے کی جگہ اجے چودھری کو ایوان میں سینا کی مقننہ پارٹی کے رہنما کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

شندے نے جمعرات کی شام کو شیوسینا کے 37 ایم ایل ایز کے دستخطوں والا ایک خط ڈپٹی اسپیکر کو بھیجا ہے۔ شیوسینا کے یہ سبھی باغی ایم ایل ایز شندے کے ساتھ گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں قیام پزیر ہیں۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ شیوسینا کے ایم ایل اے بھرت گوگاوالے کو سنیل پربھو کی جگہ لیجسلیچر پارٹی کا چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا شندے نے پربھو کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر اپنے دھڑے کے ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے والوں پر بھی جوابی حملہ کیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہپ صرف قانون سازی کے کاموں کے لیے نافذ ہوتا ہے۔ شندے نے ٹویٹ کیاکہ 'آپ کس کو دھمکی دینے کی کوشش کر رہے ہیں؟ ہم آپ کی چالوں کو جانتے ہیں اور قانون کو بھی سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: شیو سینا کے دو اراکین اسمبلی اور ایم ایل سی گوہاٹی پہنچے

انہوں نے کہا کہ آئین کے 10ویں شیڈول کے مطابق وہپ قانون سازی کے کام کے لیے لاگو ہوتا ہے نہ کہ کسی نشست کے لیے۔ "ہم اس کے بجائے آپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس کافی تعداد (ایم ایل اے) نہیں ہے، لیکن پھر بھی آپ نے 12 ایم ایل اے کا ایک گروپ بنایا ہے۔ ہمیں ایسی دھمکیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.