ETV Bharat / bharat

Maharashtra Police Reached Raipur: کالی چرن مہاراج کی تحویل کے لئے مہاراشٹرا پولیس رائے پور پہنچی - چھتیس گڑھ پولیس

مہاراشٹرا پولیس Maharashtra Police کالی چرن مہاراج کی تحویل کے لیے چھتیس گڑھ پہنچ گئی ہے۔ مہاتما گاندھی کے خلاف ان کے تبصروں کا معاملہ ریاستی اسمبلی میں این سی پی کے رکن نواب ملک نے اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کالی چرن مہاراج کا تعلق مہاراشٹر کے اکولا سے ہے نیز انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف جو توہین آمیز کلمات ادا کئے ہے اس پر غداری کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنا چاہیے۔

کالی چرن مہاراج کی تحویل کے لئے مہاراشٹرا پولیس رائے پور پہنچی

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 2:11 PM IST

چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ہوئے دھرم سنسد کے دوران مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز کلمات Derogatory Remarks Against Mahatma Gandhi ادا کرنے والے گرفتار شدہ ہندو مذہبی رہنما کالی چرن مہاراج کی تحویل حاصل کرنے کے لئے مہاراشٹر پولیس کا ایک خصوصی دستہ ریاست چھتیس گڑہ کے رائے پور شہر میں خیمہ زن ہے جو عدالت سے اس کی تحویل طلب کرکے اسے مہاراشٹرا لائیگا۔ تاکہ ریاست میں اسکے خلاف درج شکایات پر کاروائ کی جاسکے ریاستی وزارات داخلہ کے ذرائع نے یہ باتیں کہی

ذرائع نے یہ بھی بتلایا کہ پونہ پولیس کی ایک ٹیم کو اسوقت راے پور کے لئے روانہ کیا گیا جب اسے مہاراج کی مدھیہ پردیش میں گرفتاری کیا اطلاع موصل ہوئ

مدھیہ پردیش کے کھجوراو شہر میں گرفتار مہاراج کو

چھتیس گڑہ کے رائے پور شہر کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں مہاراشٹرا پولیس اسکی تحویل حاصل کرنے کی درخواست دیگی

واضح رہیکہ گزشتہ دنوں ریاستی ا سمبلی کے جاری سرمائ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ریاستی حکومت کالی چرن مہاراج کے تبصروں کے بارے میں رپورٹ طلب کرے گی اور سخت کارروائی کرے گی۔

مہاتما گاندھی کے خلاف ان کے تبصروں کا معاملہ ریاستی اسمبلی میں این سی پی کے رکن نواب ملک نے. اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کالی چرن مہاراج کا تعلق مہاراشٹر کے اکولا سے ہے نیز انہوں نے باباے ہند ۔ مہاتما گاندھی کے خلاف جو توہین آمیز کلمات ادا کئے ہے اس پر مذہبی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنا چاہیے۔

مہاراشٹرا میں بھی مہاراج کے خلاف متعدد مقامات پر ایف آئی آر درج ہے جس میں پونہ آکولہ تھانہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

کل شام ریاستی کابینی وزیر جتیدر آہواڑ نے بھی کالی چرن مہاراج کے خلاف تھانہ پولیس میں ایف آر درج کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kalicharan Maharaj Arrested: کالی چرن مہاراج گرفتار

رائے پور میں دھرم سنسد کے دوران کالی چرن مہاراج نے کہا تھا، 'اسلام کا ہدف سیاست کے ذریعے قوم پر قبضہ کرنا ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے، انہوں نے(مسلمانوں نے 1947 میں قبضہ کر لیا تھا (تقسیم کا حوالہ دیتے ہوئے)... وہ پہلے ایران، عراق اور افغانستان پر قبضہ کر چکے تھے۔ انہوں نے سیاست کے ذریعے بنگلہ دیش اور پاکستان پر قبضہ کیا... میں ناتھورام گوڈسے کو سلام کرتا ہوں کہ اس نے گاندھی کو مارا۔'

واضح رہے کہ رائے پور پولیس نے گزشتہ دنوں مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.