ETV Bharat / bharat

Abdul Sattar House Ransacked مہاراشٹر حکومت میں وزیر عبدالستار کے گھر میں توڑ پھوڑ - عبدالستار کا سپریا سولے کے خلاف بیان

ریاست مہاراشٹر کے وزیر عبدالستار نے این سی پی رہنما سپریا سولے کے خلاف مبینہ قابل اعتراض زبان استعمال کی۔ جس کے خلاف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کارکنوں نے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ Abdul Sattar House Ransacked

وزیر عبدالستار کا این سی پی رہنما سپریا سولے کے خلاف قابل بیان

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 6:43 PM IST

Updated : Nov 7, 2022, 8:13 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کی سیاست میں وزیر عبدالستار کے ایک بیان نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے این سی پی رہنما سپریا سولے کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے ہیں۔ جس کے بعد معاملہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ این سی پی نے ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے۔ سی ایم ایکناتھ شندے سے وزیر عبدالستار کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت میں وزیر عبدالستار کے گھر میں توڑ پھوڑ

واضح رہے کہ ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالستار نے سپریا سولے کو لے کر ایک متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ لفظ بھکاری مبینہ طور پر ان کی جانب سے سولے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ان کے اسی بیان کو این سی پی نے بڑا ایشو بنایا اور عبدالستار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔ پارٹی کی جانب سے پولیس کو ایک پین ڈرائیو بھی دی گئی ہے۔ اس پین ڈرائیو میں ایک ویڈیو ہے جس میں عبدالستار سولے کے خلاف متنازعہ ریمارکس کر رہے ہیں۔ فی الحال عبدالستار کی رہائش گاہ کے باہر این سی پی کے کارکنوں نے بھی زبردست مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے انکے گھر کے باہر تور پھوڑ کی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کئی کارکنوں کو پولیس وین میں بھر کر تھانے لے جایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ان کارکنوں نے احتجاج کے دوران وزیر کے گھر میں توڑ پھوڑ کی، پتھراؤ کیا اور ان کے گھر کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

Last Updated : Nov 7, 2022, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.