ETV Bharat / bharat

حکومت کے خلاف بولنے پر مرکزی ایجنسیاں کاروائی کرتی ہے: نواب ملک - مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر نواب ملک

مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ہدایت کار انوراگ کشیپ اور ادا کارہ تاپسی پنو کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی غلطی کی ہے، اس لئے یہ کاروائیاں کی جارہی ہیں۔'

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 7:54 PM IST

ممبئی میں انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کے بعد ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف اسی طرح کی ایجنسیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملک نے کہا چونکہ انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے کی غلطی کی ہے، اس لئے یہ کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

ملک نے کہا کہ مرکزی حکومت کے خلاف یا اس کی پالیسیوں کے خلاف کسی نے بھی آواز اٹھائی تو اس کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کی جائے گی۔ اسی کارروائی کی زد میں انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو بھی آ چکے ہیں۔

ملک نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے انوراگ اور تاپسی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ وہ اس بارے میں ٹویٹ بھی کرتے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں نشانہ بنایا گیا۔ اسلئے اب ملک میں ہر ایک کو یہ بات بخوبی معلوم ہوجانی چاہیے کہ مرکزی حکومت یعنی مودی حکومت کی کسی بھی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانے کا مطلب ہے کہ ان کے خلاف ای ڈی یا انکم ٹیکس جیسی ایجنسیاں کارروائی کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.