مہاراشٹر میں دلتوں اور مراٹھا طبقات کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے، لیکن اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ریاستی حکومت کے پاس کوئی اسکیم نہیں ہے، مہاراشٹر مسلم اسٹوڈنس فیلو شپ سمیتی کے ارکان نے اس معاملے میں ایم پی امتیاز جلیل سے ملاقات کی اور حکومت سے نمائندگی کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: ممبئی ہائی کورٹ نے جلوس عاشورہ کی مشروط اجازت دی
طلبہ کا کہنا ہے کہ وزارت سماجی انصاف کے تحت ریاست میں بارٹی، سارتھی اور مہا جیوتی جیسے ادارے قائم کیے گئے جو دلت، پسماندہ، مراٹھا اور کنبی سماج کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔