ETV Bharat / bharat

مہاراشٹرا حکومت نے کوسہ جامع مسجد ٹرسٹ کی جگہ اضافی شرح کرائے پردینے کی منظوری دی - مہاراشٹرا وقف بورڈ

مہاراشٹرا حکومت کے محکمہ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ممبئ سے متصلہ گنجان مسلم آبادی والے علاقے ممبرا میں واقع کوسہ جامع مسجد ٹرسٹ کی جگہ کو حکومت نے اضافی شرح لیز پردینے کو منظوری دیدی ہے جس سے ٹرسٹ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

کوسہ جامع مسجد ممبئی
کوسہ جامع مسجد ممبئی
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:10 PM IST

اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہا کہ اس اضافی شرح کرائے سے ٹرسٹ کو جو آمدنی ہوگی وہ مسلمانوں کے تعلیمی ترقیاتی پرگرام کو فائدہ ہوگا۔

واضح ہو کہ کوسہ جامع مسجد ٹرسٹ، ممبراضلع تھانہ کے پاس 221 گونٹھا (پیمائش )جگہ ہے۔اس جگہ کو کرائے پر دینے کے لیے ٹرسٹ نے ٹینڈر کا عمل شروع کیا تھا۔ وقف قوانین کے مطابق کرائے پر دی جانے والی جگہ ریڈی ریکنر شرح سے کم ازکم ایک فیصد سالانہ کرایہ ملنا چاہیے۔

کوسہ جامع مسجد ممبئی
کوسہ جامع مسجد ممبئی

یہ رقم 14 لاکھ روپئے ہوتی تھی۔ اس کے باوجود یہ جگہ کرائے پر حاصل کرنے کے لیے کھڈولی ایجوکیشن سوسائٹی نے ٹینڈر میں سب سے زیادہ کرایہ پیش کیا۔ اس لیے اس کے ٹینڈر کو قبول کرلیا گیا تھا۔ اس لین دین کو وقف بوڈر نے منظوری دیدی تھی جسے آج حکومت نے بھی منظوری دیدی ہے۔

اس کے مطابق اس کرائے کے معاہدے سے کوسہ جامع مسجد ٹرسٹ کو سالانہ 29 لاکھ 11 ہزار 111 روپئے اضافی رقم حاصل ہوگی۔ یہ وقف بورڈ کے قانون کے مطابق طئے شدہ رقم سے تقریباً دوگنی ہے۔

اس سے ٹرسٹ کو اچھی آمدنی ہوگی۔نواب ملک کے مطابق ریاستی وقف بورڈ میں رجسٹرڈ دیگر ٹرسٹ وادارے بھی اسی طرح اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اس اضافی آمدنی سے تعلیمی ترقی کے پروگرام چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقف بورڈ میں رجسٹرڈ اگر کسی ادارے یا ٹرسٹ کی جانب سے اس طرح کی تجویز آتی ہے تو اسے منظوری دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.