ETV Bharat / bharat

Maharashtra ATS Arrests Man From J&K: مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کشتواڑ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:44 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے مہاراشٹر اے ٹی سی نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ یہ نوجوان لشکرطیبہ کی صفوں میں شامل کرنے کے لئے لوگوں کو اکساتا ہے۔ Maharashtra ATS arrests alleged LeT affiliate from J&K

مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کشتواڑ سے نوجوان کو گرفتار کیا

  • کشتواڑ: مہاراشٹر اے ٹی سی نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے پلماڑ پتم ہال علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر کئی نوجوانوں کو لشکرطیبہ کی صفوں میں شامل کرنے کا الزام ہے، معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بدھ کی شام مہارشٹر اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے پتم ہال کے آفتاب احمد شاہ ولد جبار شاہ کو بدھ کی شام گرفتار کرلیا جسکے بعد انہیں جمعرات کو کشتواڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جسکے بعد انہیں اے ٹی ایس کی ٹیم مہاراشٹر لے گئی۔ ملزم کو مہارشٹر کے پونے پولیس تھانہ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 09/2022 زیر دفعہ 121-اے، 123-اے، 153-اے، 166 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ Maharashtra ATS arrests alleged LeT affiliate from J&K

وہیں چند روز قبل اے ٹی ایس کی ٹیم معاملے کی تفتیش کیلئے جموں پہنچی تھی۔ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ آفتاب احمد شاہ لشکر طیبہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل کرنے کے لئے اکسا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ آفتاب کی گرفتاری سے قبل مہاراسٹر اے ٹی ایس نے 26 اپریل کو پونہ کے دپودی علاقے سے جنید نامی نوجوان کو گرفتار کیا تھا، جس سے پوچھ گچھ میں آفتاب کا نام آیا تھا، جس کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے آفتاب کو جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:۔ SIA Questioned Kashmir Wala's Interim Editor: ایس آئی اے نے ’دی کشمیر والا‘ کے عبوری ایڈیٹر سے پوچھ تاچھ کی

الزام ہے کہ جنید کو مختلف ریاستوں سے عسکریت پسندوں کے لئے ممبر تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، تاکہ ملک کے اندر عسکریت پسندآنہ کارروائیوں کو انجام دیا جاسکے۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ وٹس ایپ پر ایک گروپ انصار غزوۃ الہند کے نام سے بنایا گیا تھا، جس میں جنید کا نام بھی شامل تھا۔ جنید، عمر اور آفتاب کے ساتھ رابطے میں تھا اور انھیں پیسے بھی دیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.