ETV Bharat / bharat

دارالحکومت جے پور میں پیرا ٹیچرز کا مہا پڑاؤ - انتخابی منشور

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمیوں کی جانب سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر مستقل ملازمت کے مطالبے پر مہا پڑاؤ کا اعلان کیا گیا۔

MahaPadav of para teachers in the capital Jaipur
دارالحکومت جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مہا پڑاو
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 5:01 PM IST

جے پور: مستقل ملازمت کے مطالبہ پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے پیرا ٹیچرز نے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کے لیے مہا پڑاؤ کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد کثیر تعداد میں مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور شکشا کرمی جے پور کے شہید اسمارک پہنچے۔ یہاں پر ان تمام لوگوں کی جانب سے راجستھان حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی گئی۔

ویڈیو

یہاں سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کانگری نے اپنے انتخابی منشور میں ہم لوگوں کو مستقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا حکومت کو چاہیے کہ اس وعدے کو پورا کرے اور ہماری ملازمت مستقل کرے۔ ہم لوگوں سے کیا گیا وعدہ جب تک راجستھان حکومت مکمل نہیں کرتی ہے تب تک ہم لوگ یہاں سے واپس اپنے گھروں کو نہیں جائیں گے۔

MahaPadav of para teachers in the capital Jaipur
دارالحکومت جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مہا پڑاو

یہ بھی پڑھیں:

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کا بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا

مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ 15 اکتوبر سے شہید اسمارک پر غیر معینہ دھرنا دے رہے تھے، جب ہماری آواز کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو ہم لوگوں نے بھوک ہڑتال بھی کیا۔ اس کے بعد بھی جب کوئی سنوائی نہیں ہوئی تو ہم لوگوں کی جانب سے مہا پڑاؤ کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس کے جوان، آر اے سی کے جوان، ایس ٹی ایف سمیت دیگر پولیس فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.