سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے متعلق مدراس ہائی کورٹ کے تبصرے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینچ کو اپنے فیصلے میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ ہائی کورٹس کے رد عمل سخت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانا چاہیے تھا۔
سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ بینچ اور فیصلے دونوں کو ہی آئینی روایات اور اقدار کے مطابق حساس ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالتیں میڈیا کو رپورٹنگ سے نہیں روک سکتی ہیں۔