ETV Bharat / bharat

GPSC Exam 2023 مدیحہ پٹھان نے گجرات پبلک سروس کمیشن امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

جوہا پورا علاقے کی رہائشی مدیحہ پٹھان نے گجرات پبلک سروس کمیشن جی پی ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مذکورہ امتحان میں 10واں مقام حاصل کیا۔ گجرات سے رواں سال صرف دو مسلم لڑکیاں جی پی ایس سی پاس کرپائی ہیں ان میں سے ایک مدیحہ ہیں۔ Madiha Pathan pass gpsc exam

مدیحہ پٹھان نے گجرات پبلک سروس کمیش امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 1:50 PM IST

مدیحہ پٹھان نے گجرات پبلک سروس کمیش امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی

احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے جوہا پورا علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت آبادی ہے اور یہاں کے لوگ تجارت اور تعلیمی میدان میں کافی آگے ہیں جس کے سبب وہ ملک کے مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔ ایسے ہی گجرات ہائی کورٹ کے کلاس ون آفیسر حبیب اللہ خان پٹھان کی بیٹی مدیحہ پٹھان نے گجرات پبلک سروس کمیشن جی پی ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل 24 سالہ مدیحہ پٹھان نے بچپن سے احمدآباد میں انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کی اور گریجویشن سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔ اس دوران 2019 میں جی پی ایس سی کی تیاری شروع کی اور 2019 میں ہی جی پی ایس سی کا پریلیم امتحان پاس کیا لیکن اس کے بعد دو سال کورونا وائرس کے سبب جی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی رہے لیکن گزشتہ سال مدیحہ نے جی پی ایس سی مینس کا امتحان دیا۔ اس کے بعد انہوں نے جی پی ایس سی کا انٹرویو دیا۔ جس کے نتائج کا اعلان 30 جنوری کو آیا، جس میں 14 جی پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والوں میں مدیحہ پٹھان کا 10ویں نمبر پر نام آیا اور مدیحہ نے جی پی ایس سی امتحانات پاس کیا۔

اس موقع پر مدیحہ پٹھان نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کا بڑا ہاتھ ہے۔ میرے والد حبیب اللہ خان پٹھان گجرات ہائی میں کلاس ون کے افیسر ہیں اور میری والدہ بھی گجرات ہائی کورٹ میں وکالت کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے گھر میں درس و تدریس کا ماحول رہتا ہے۔ اس لیے بچپن سے میں نے پڑھائی میں کافی دلچسپی دکھائی، ساتھ ہی میں نے گریجویشن اور ایل ایل بی کی حاصل کی۔ اس دوران میں نے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بھی تیاری شروع کی اور میں نے پہلے ہی کوشش میں جی پی ایس سی کا امتحان پاس کرلیا۔ میں نے کہیں بھی ٹیوشن کلاسس یا کوچنگ نہیں کی بلکہ میں نے اپنے والد کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار کیا، جس کے سبب مجھے کامیابی ملی ہے۔ میں دن میں 7 سے 8 گھنٹے روزانہ جی پی ایس سی کی تیاری کرتی تھی اور گجراتی سے انگریزی، انگریزی سے گجراتی ترجمہ اور جنرل نالج یاد کر کے میں نے جی پی ایس سی کا امتحان دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی پی ایس سی امتحان پاس کرنے میں مجھے پانچ سال لک گئے، جنوری میں میرا زبانی امتحان ہوا تھا اور 30 فروری کو رلزرٹ آیا، جسے دیکھ کر میں بہت ہی زیادہ خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:۔ Hijab Controversy in India: کیا حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ ہے؟

Ghazala won Five Gold Medals in Sanskrit: غزالہ نے سنسکرت میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کیے
وہیں مدیحہ پٹھان کے والد حبیب اللہ خان پٹھان نے کہا کہ میری بیٹی بچپن سے پڑھائی میں کافی تیز تھی کیونکہ ہمارے گھر میں پڑھائی کا ماحول تھا۔ میرے دو بچے ہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی۔ دونوں کو میں نے اعلیٰ تعلیم دلائی اور آج دونوں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے جی پی ایس سی میں کافی محنت کی اور اس کے لیے ہم نے بھی کافی محنت کی۔ میں نے اسے جس طرح کی ٹریننگ دی اس نے بالکل ویسے ہی کیا اور آج نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جہاں لوگ لڑکیوں کو پڑھانے سے ڈرتے ہیں جبکہ میری بیٹی نے جی پی ایس سی امتحان پاس کرکے ہمارا نام راشن کیا ہے۔ اس کا جی پی ایس سی میں 10واں نمبر آیا ہے۔ گجرات سے رواں سال صرف دو مسلم لڑکیاں جی پی ایس سی پاس کرپائی ہیں ان میں سے ایک مدیحہ ہے، اس کی کامیابی سے ہم بے حد خوش ہیں۔ واضح رہے کہ مدیحہ پٹھان کو جی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گاندھی نگر سچیوالے میں پرائیویٹ سیکریٹری کی جاب ملنے والی ہے جس کے لیے مدیحہ کو کال لیٹر کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.