ETV Bharat / bharat

Police Dragged A Old woman معمر خاتون کو گھسیٹتے ہوئے ویڈیو میں نظر آیا پولیس اہلکار، پولیس نے کی تردید

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 1:05 PM IST

مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے ایک گاؤں میں پولیس کی بے رحمی کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں ایک عمر رسیدہ خاتون کو پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پولیس نے الزامات کی تردید کی اور خاتون پر الزام عائد کیا کہ اس نے موقعے سے فرار ہونے میں ایک ملزم کی مدد کی۔ Police Dragged A Old woman In MP

بزرگ خاتون کو گھسیٹتے ہوئے ویڈیو میں نظر آیا پولیس اہلکار

مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے ایک گاؤں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار ایک عمر رسیدہ خاتون کو گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تاہم پولیس نے اس کی تردید کی اور خاتون پر الزام لگایا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہی تھیں۔ پولیس نے خاتون پر ملزم کو موقع سے فرار ہونے میں مدد کرنے کا بھی الزام لگایا۔ کیس کی تفصیلات دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ایک شکایت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے مورینا ضلع کے باری کاپورا گاؤں کا دورہ کیا تاکہ ملزم سہیب سنگھ کے خلاف معاملے کی تحقیقات کی جا سکے۔ پولیس نے کہا کہ ایک شکایت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بسایا تھانے کے ایس ایچ او نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک پولیس ٹیم کو باری کاپورا گاؤں روانہ کیا تھا۔ جب پولیس والے فرسٹ ریسپانس گاڑی کے اندر تھے تو اس خاتون نے آکر ایک کانسٹیبل کی ٹانگ پکڑ لی اور اس نے خود کو اس کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی۔ MP elderly woman accuses cops of highhandedness

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خاتون کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ جب کہ اگر پولیس اہلکاروں کے خلاف یہ الزام ہے کہ انہوں نے بزرگ خاتون اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ زیادتی کی ہے تو معاملے کی تحقیقات کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہیں جس ملزم کو پولیس گرفتار کرنے گئی تھی، اس نے الزام لگایا کہ دو پولیس والے شیلو اور اشوک گرجر ہمارے گھر آئے اور میری ماں اور بیوی کو بے رحمی سے مارا۔ میں دونوں پولیس والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میری ماں کو گھسیٹا گیا۔ انہوں نے میری اس طرح گھسیٹا کی وہ بے ہوش ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:۔ Student Dragged by Car in Hardoi ہردوئی میں طالب علم کو کار نے ایک کلومیٹر تک گھسیٹا

ماتا بسایا اسٹیشن ہاؤس آفیسر منوج وردیا نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سہیب سنگھ کی بہن نے اپنے بھائی کے خلاف پیسوں کے تنازع سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ ملزم سہیب سنگھ کے خلاف ایک اور شکایت بھی موصول ہوئی تھی جس کی تحقیق کے لئے پولیس ٹیم گاؤں گئی تھی۔ اس معاملے کے بارے میں پوچھنے کے لیے عمر رسیدہ خاتون آگے آئیں اور پولیس والوں کو زدوکوب کیا جس سے اس کے بیٹے سہب سنگھ کو موقع سے فرار ہونے میں مدد ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.