گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مدرسہ اہل سنت مدینة العلوم میں جلسہ دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 27 حفّاظِ قرآن کی دستار بندی کی گئی۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر منعقد جلسہ میں کئی نامور خطبا اور خانقاہوں کے سجادگان شامل ہوئے۔
مولانا سید صباح الدین منعمی نے اپنے خطاب میں قرآنی تعلیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیں کیونکہ یہ ایک ایسی کتاب ہے، جس میں دنیا کی ہر تعلیم موجود ہے۔ ہم نے قرآن سے دوری اختیار کی اس لئے ہم تنزلی کے شکار ہو گئے۔ اس موقع پر سید اعرف اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ کے ہاتھوں سے 27 فارغین حفظ قرآن کے سروں پر دستار باندھی گئی۔
دستار کے بعد علامہ عبد المبین نعمانی کا خطاب ہوا، جس میں علامہ موصوف نے نماز کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو بچپن ہی سے نماز کی ترغیب دیں۔ بچہ جیسے ہی سات آٹھ سال کا ہو ویسے ہی اسے نماز کی طرف مائل کریں اور جب وہ بارہ سال کا ہو جائے اور نماز نہ پڑھے تو اس پر سختی کریں کیونکہ نماز ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک بندہ اپنے رب سے کلام کرتا ہے۔
آخر میں صلوۃ وسلام اور حضرت علامہ عبد المبین نعمانی قادری کی رقت آمیز دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا، اس جلسے کو کامیاب بنانے میں انظار حسین خان، امتیاز احمد، عنیب خان، منصور عالم، بدرالدین عالم، اورنگ زیب عالم، خان ارمان قادری، دانش علی کیف، عالم سیف، عالم حافظ شمیم احمد حافظ عمران احمد، حافظ سی،د سرتاج احمد، سید شاداب، جمیل ارشد، جمیل باسو بابو و دیگر لوگوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Huffaz e Quran Felicitated : ترال میں گیارہ حفّاظِ قرآن کی دستار بندی