ETV Bharat / bharat

Madarsa Girl Students Tirnaga Rally: حیدرآباد میں جامعۃ المومنات کی طالبات کی ترنگا ریلی - 75 پچھترویں یوم آزادی کے جشن

شہر حیدرآباد کی تاریخی چار مینار کے دامن میں آج مدرسہ جامعۃ المومنات کی طالبات نے ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر ترنگا لہرایا۔ Madarsa Girls Students Tirnaga Rally in Hyderabad

madarsa girls students
madarsa girls students
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 7:12 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ كے شہر حیدرآباد کی تاریخی چار مینار کے دامن میں آج مدرسہ جامعۃ المومنات کے طلبہ نے ملک کے 75ویں یوم آزادی کے جشن کے پرمسرت موقع پر "ترنگا” لہرایا۔ ریلی میں طالبا اور مقامی لوگوں نے شركت كی۔ مدرسے کی طالبات اپنے اپنے ہاتھوں میں ترنگا تھامے ہوئے جامعۃ المومنات سے ریلی کی شکل میں چار مینار پہنچے اور وہاں انہوں نے ایک صف بندی کرتے ہوئے ترنگا کو لہرایا۔ Madarsa Girls Students Tirnaga Rally at Charminar in Hyderabad

حیدرآباد میں مدرسہ طالبات کی ترنگا ریلی

اس دوران مجلس اتحاد المسلمین کی مغلپورہ کی کارپوریٹر نسرین سلطانہ بھی موجود تھیں۔ ریلی کے دوران تمام شرکاء، ہندوستان زندہ باد، ہندو مسلم بھائی بھائی، ملک کی خدمت ہمارا فریضہ، کے علاوہ مجاہدین آزادی کو خراج پیش کرتے ہوئے چار مینار پہنچے۔ بعد ازاں کارپوریٹر نسرین سلطانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی میں علماء اور ہمارے اسلاف کی محنت و اخلاص کا نتیجہ میں آج مسلمانوں، اقلیتوں اور اس ملك کے ہر شہری کو مکمل حقوق اور آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سبھی کا وطن ہے اور اس کی آزادی میں وطن کے سبھی لوگوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مدرسے کے طلبہ و طالبات میں کافی جوش وخروش پایا جارہا ہے۔ ان كا كہنا ہے كہ بھارت كے 75 ویں یوم آزادی كو لے كر عام لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ہر آدمی اپنے اپنے طریقے سے جشن منانے كی تیاریوں میں مصروف ہے۔اس درمیان مدرسوں كے بچے بچیاں بھی كسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ مدرسوں میں بھی جشن یوم آزادی كو لے كرتیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ شہر حیدرآباد كے تمام علاقوں میں یوم آزادی كے جشن كی تیاریوں كو دیكھتے ہوئے یہ كہا جا سكتا ہے كہ اس مرتبہ ہم جشن یوم آزادی كویادگار بنانے كی ہرممكن كوشش كریں گے۔ اس كے علاوہ 26 جنوری كو بھی یوم جمہوریہ كے موقع پر ترنگا ریلی كا اہتمام كرنے كا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.