وینکیا نائیڈو نے رڑکی میں واقع سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے آن لائن پلاٹینم جُبلی فاؤنڈیشن ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عمارتوں کے خوبصورت فنکارانہ پہلو کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاندان چھوٹے سے گھر میں سورج کی روشنی کے بغیر رہتا ہے تو یہ بلاشبہ ان کی ذہنی حالت کو متاثر کرے گا۔ کووڈ۔19 نے ہوا اور سورج کی روشنی کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ سِکھا دیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے سبب بڑھتی ہوئی شہری آبادی کی وجہ سے شہروں میں رہائش کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ شہر کے منصوبہ سازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بھلے ہی ہم نے پہلے کے مٹی کے مکانات سے لے کر کثیر المنزلہ عمارتوں تک ترقی کی ہے لیکن گھر کے لیے ہماری خواہش اور توجہ کم نہیں ہوئی ہے۔
وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ ہماری معاشی ترقی کے سبب، پردھان منتری آواس یوجنا اور گھر خریدنے والوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے 'ریریرا' جیسے ترقی پسند بِلوں کی وجہ سے مکان خریدنے کا خواب اب صرف خوشحال طبقے تک محدود نہیں ہے۔