لکھنؤ: کانپور تشدد معاملہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت لکھنؤ سے مزید چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع پانڈے کمپلیکس کی دوسری منزل سے جاوید احمد خان، حیات ظفر ہاشمی، محمد راحیل، محمد سفیان نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ تمام ملزمان کانپور سے فرار ہونے کے بعد لکھنؤ کے اسی کمپلیکس میں واقع دفتر میں ٹھہرے تھے اور رات بھر قیام کے بعد وکیل دوست سے قانونی رائے لے رہے تھے، لیکن پولیس نے پہلے ہی چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔Four youths arrested in Kanpur violence case
مزید پڑھیں:۔ Zafar Hayat Hashmi Arrested: کانپور تشدد معاملے میں کلیدی ملزم سمیت 24 گرفتار
سلطان جو جاوید کا پارٹنر ہے، کانپور تشدد کے سازش کاروں میں سے ایک اور لکھنؤ میں پیشے سے وکیل ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے گراؤنڈ رپورٹ میں پایا کہ دفتر میں کیا کام ہوتا تھا اور کیسے یہاں سے پبلسٹی کی گئی۔ اس دفتر کو بھی 3 تاریخ کو ہونے والے جلوس کی اطلاع تھی اور یہاں سے اطلاع دی گئی۔ تاہم رات گئے ملزمان اس دفتر میں آرام کر رہے تھے اور مزید کارروائی کے لیے قانونی مشورے لے رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے وکیل دوست سلطان نے بتایا کہ ملزم جاوید ان کا بزنس پارٹنر تھا۔ انہوں نے اسے فون کیا کہ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ آرہا ہے اور رات قیام کرے گا۔ سلطان نے کہا کہ وہ جاوید کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا اور اس دفتر میں ان کا چیمبر ہے۔