ETV Bharat / bharat

Anil Chauhan Takes Charge As CDS لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان نے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 3:36 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان نے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے سے قبل صبح وہ نیشنل وار میموریل گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Anil Chauhan takes charge as CDS

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) نے نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان ملک کے دوسرے سی ڈی ایس ہیں۔ چارج سنبھالنے سے قبل صبح وہ نیشنل وار میموریل گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دفتر پہنچنے پر تینوں سروسز کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔Anil Chauhan takes charge as CDS

لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان سیکرٹری محکمہ فوجی امور کے فرائض بھی دیکھیں گے۔ وہ پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ جنرل راوت دسمبر 2021 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تب سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے فوج میں تقریباً 40 سال پر محیط کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ، اسٹاف اور اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ ان کے پاس انسداد دہشت گردی اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں کا خاص طور سے جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں وسیع تجربہ ہے۔

18 مئی 1961 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان نے 1981 میں فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں کمیشن حاصل کیا۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑکواسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون کے سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل چوہان کو سال 2019 میں ایسٹرن کمانڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ ذمہ داری مئی 2021 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک نبھائی۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہان کو نمایاں اور ممتاز خدمات کے لیے پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New CDS of India ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.