گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج (منگل( سے 50 روپے فی سلنڈر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی مناسبت سے گھریلو کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں منگل کو 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا۔ قومی راجدھانی میں 14.2 کلو کے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 949.50 روپے ہوگی۔ اکتوبر کے آغاز کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ پہلا اضافہ ہے۔LPG Price Hiked By Rs 50 Per Cylinder
مزید پڑھیں:۔ LPG Commercial Cylinder Rate Hike: کمرشیل ایل پی جی سلینڈر 100 روپے مہنگا
ذرائع کے مطابق 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 349 روپے ہوگی جبکہ 10 کلو کی مکسڈ بوتل کی قیمت 669 روپے ہوگی۔ ساتھ ہی 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت اب 2003.50 روپے ہے۔