ETV Bharat / bharat

LPG Price Reduced: ایل پی جی کمرشل گیس کی قیمت میں 36 روپے فی سلنڈر کی کمی - کمرشل ایل پی جی سلینڈ ر ہواسستا

اگست کے آغاز میں ایل پی جی صارفین کو راحت ملی ہے کیونکہ 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر سستا ہو گیا ہے۔ جانئے ایل پی جی کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟ Commercial LPG Cylinder Price Slashed By Rs 36

LPG
LPG
author img

By

Published : Aug 1, 2022, 9:49 AM IST

ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والے صارفین کو راحت ملی ہے، کیونکہ آج کمرشل ایل پی جی سلنڈر (19 کلوگرام) کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیاہے۔ اس کے بعد دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 36 روپے سستی ہو گئی ہے۔ جانئے آج کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں کتنی سستی ہو گئی ہیں۔

Commercial LPG Cylinder Price Slashed By Rs 36

ذرائع کے مطابق قومیدارلحکومت دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 36 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اب اس کی قیمت 1976.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 2012.50 روپے فی سلنڈر تھی۔ اس کے ساتھ ہی کولکتہ میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 36.50 روپے کی کمی کے بعد یہ 2095.50 روپے فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ پہلے اس کی قیمت 2132 روپے فی سلنڈر تھی۔ ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 36 روپے کی کمی کے بعد یہ 1936.50 روپے فی سلنڈر ہو گیا ہے جو پہلے 1972.50 روپے فی سلنڈر تھا۔

چنئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 36.50 روپے کی کمی کے بعد یہ 2141 روپے فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ پہلے اس کی قیمت 2177.50 روپے فی سلنڈر تھی۔

انڈین آئل کارپوریشن یعنی آئی او سی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 36 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ ریستوران، ہوٹل، ڈھابوں اور دیگر کمرشل صارفین کو 19 کلوگرام کا سلنڈر 36 روپے سستا ہونے کا بنیادی فائدہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

بغیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں آج نہ تو مہنگی ہوئی ہیں اور نہ ہی سستی ہیں۔ 14.2 کلوگرام کا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 6 جولائی کی قیمت پر دستیاب ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتوں پر نظر ڈالیں تو وہ 1000 روپے سے اوپر ہی رہ گئے ہیں۔ یہ دہلی میں 1053 روپے، ممبئی میں 1053 روپے، کولکتہ میں 1079 روپے اور چنئی میں 1068.50 روپے میں مل رہا ہے اور اس کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.