ETV Bharat / bharat

Love Jihad Issue in Assembly مہاراشٹر اسمبلی میں لوجہاد کا معاملہ - ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا کا الزام

بی جے پی کے ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے کہا کہ 'لو جہاد کے کیسز اکثر منظر عام پر نہیں آپاتے یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں لو جہاد کے 1 لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہو چکے ہیں۔' وہیں دوسری طرف اس بات کو لے کر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'یہ سراسر جھوٹ ہے۔ اس طرح سے کسی بھی معاملے لو لیکر لو جہاد کا نام دینا یہ صحیح نہیں ہے۔'

مہاراشٹر اسمبلی میں لو جہاد کا معاملہ
مہاراشٹر اسمبلی میں لو جہاد کا معاملہ
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 8:07 PM IST

Updated : Mar 9, 2023, 10:34 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی میں لوجہاد کا معاملہ

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی میں لو جہاد کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے کہا کہ لو جہاد کے کیسز اکثر منظر عام پر نہیں آپاتے یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں لو جہاد کے 1 لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ اس کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔ لودھا کے مطابق مہاراشٹر میں 1 لاکھ سے زائد لو جہاد کے کیسز ہیں۔ لودھا نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔ پی ایم مودی نے تین طلاق جیسے قانون بنا کر خواتین کو ان کے حقوق دلائے ہیں۔ لو جہاد کے کیس اکثر منظر عام پر نہیں آپاتے۔

وہیں دوسری طرف اس بات کو لیکر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے۔ اس طرح سے کسی بھی معاملے لو لیکر لو جہاد کا نام دینا یہ صحیح نہیں ہے۔ مہارشٹر ہی نہیں بھارت کے آئین ہر مذہب کو پوری آزادی ہے کہ وہ اپنے مرضی کے مطابق شادی کرے اور اپنی زندگی گزارے۔ صرف ہندو لڑکی مسلم سے نہیں بلکہ مسلم لڑکیاں بھی ہندو مذہب اختیار کر کے شادیاں کر رہی ہیں۔ اس بارے میں کوئی کیوں نہیں بولتا۔ وہیں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ لودھا کو سیاست کرنی ہے۔ اسلئے اس طرح کی بیان بازی کرتے ہیں، ان کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ لو جہاد، لینڈ جہاد سمیت نہ جانے کیسے کیسے نام لیکر احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور ان ریلیوں میں ہندو راشٹر بنانے کے نعرے، مسلمانوں کو کاٹ دینے کی آواز بلند کی جاتی ہے۔ کیا اسی طرح سے مسلمان ریلی نکالے تو پولیس یا حکومت ایسے ہے خاموش تماشائی بنی رہےگی۔ بتا دیں کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں شردھا والکر قتل کے بعد لو جہاد کے نام پر ہندو تنظیمیں کئی جگہوں پر احتجاجی ریلیاں نکال کر مسلم مخالف نعرے بازی کرتے نظر آرہی ہیں حیرانی اس بات کی کہ اب تک کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fatwa Against Love Jihad اسلامی شناخت چھپاکر شادی کرنے کو حرام قرار دیا گیا

Last Updated : Mar 9, 2023, 10:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.