ETV Bharat / bharat

َLokesh Rahul to Play for Lucknow: آئی پی ایل میں لوکیش راہل لکھنؤ کی جانب سے کھیلیں گے - بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان لوکیش راہل

راہل کو 15 کروڑ میں، اسٹوئنس کو 11 کروڑ میں اور بشنوئی کو 4 کروڑ میں خریدنے کے بعد، لکھنؤ کی ٹیم اب 60 کروڑ کی رقم کے ساتھ بڑی نیلامی میں اترے گی۔

لوکیش راہل آئی پی ایل 2022 میں لکھنؤ کی طرف سے کھیلیں گے

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 8:27 PM IST

Updated : Jan 18, 2022, 8:53 PM IST

جنوبی افریقہ کے دورے پر India A tour of South Africa بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان لوکیش راہل Indian ODI captain Lokesh Rahul انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 Indian Premier League میں لکھنؤ کی ٹیم کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ لکھنؤ نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور نوجوان لیگ اسپنر روی بشنوئی کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

لوکیش راہل آئی پی ایل 2022 میں لکھنؤ کی طرف سے کھیلیں گے
لوکیش راہل آئی پی ایل 2022 میں لکھنؤ کی طرف سے کھیلیں گے

کرک انفو کو معلوم ہوا ہے کہ راہل کو 15 کروڑ میں، اسٹوئنس کو 11 کروڑ میں اور بشنوئی کو 4 کروڑ میں خریدنے کے بعد، لکھنؤ کی ٹیم اب 60 کروڑ کی رقم کے ساتھ بڑی نیلامی میں اترے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راہل ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے۔

29 سالہ راہل لکھنؤ کی طرف سے منتخب ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اکتوبر میں سنجیو گوئنکا کے آر پی گروپ نے لکھنؤ فرنچائزی کو 7 ہزار 90 کروڑ روپے میں خریدا۔ 2018 سے راہل آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 2 سیزن میں پنجاب کنگز کی کپتانی بھی کی۔ تاہم چند روز قبل انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ مستقبل میں ان کے لیے نہیں کھیلیں گے۔

راہول کو سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے سال 2014 میں ایک کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے بعد وہ سال 2016 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے اور 2018 کی نیلامی میں پنجاب نے انہیں 11 کروڑ روپے میں شامل کیا۔ پنجاب کنگز کی ٹیم کے لیے چار سیزن کھیلتے ہوئے راہل نے 56.62 کی اوسط سے 2548 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 25 نصف سنچریاں اور 2 سنچریاں اسکور کیں۔ ان چار سالوں میں پنجاب کے بلے بازوں کے بنائے گئے 26.52 فیصد رنز راہل کے بلے سے آئے ہیں۔ پچھلے چار سیزن میں انہوں نے بالترتیب 659، 593، 670 اور 624 رنز بنائے۔

اسٹوئنس کے لیے لکھنؤ ان کی چوتھی آئی پی ایل فرنچائزی ہوگی۔ انہوں نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو 2015 میں دہلی ڈیئر ڈیولز سے کیا۔کیپٹلز کے لیے 32 سالہ اسٹوئنس نے 142.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے 441 رنز بنائے اور 15 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: Ireland Vs West Indies ODI Series: آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت لی

بشنوئی نے سال 2020 میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ بشنوئی اس مقابلے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز تھے۔پنجاب کنگز نے انہیں 2020 کی نیلامی میں 2 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔ بشنوئی نے اس سیزن کے 14 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 18, 2022, 8:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.